fatawa-usmani-2

شہدائے کربلا کے مزارات کی شبیہ بنانا

سوال:- ذکرِ شہادت کے دوران ایک مولانا نے فرمایا کہ: رائج الوقت تمام تعزئیے ناجائز ہیں، البتہ اگر سیّد الشہداء کے روضۂ مبارک کی شکل اور نقل بنائی جائے تو جائز ہے، کیا یہ کہنا دُرست ہے یا نہیں؟
جواب:- تعزیہ داری کی ہر صورت جو رائج ہے، بدعت ہے، اور اس کا بنانا جائز نہیں،(۱) شہدائے کربلا کے مزارات کی شبیہ اگر ثواب سمجھ کر بنائی جائے گی تو بدعت ہوگی۔

واللہ اعلم
الجواب صحیح
محمد عاشق الٰہی عفی عنہ

احقر محمد تقی عثمانی عفی عنہ
۶؍۲؍۱۳۸۸ھ
(فتویٰ نمبر ۱۹/۲۰۰ الف)