fatawa-usmani-2

کھانا سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنا

سوال:- کھانا سامنے رکھ کر ہاتھ اُٹھاکر فاتحہ پڑھنا کسی حدیث یا روایت سے ثابت ہے یا نہیں؟ اور فاتحہ کو لازمی سمجھنا کیسا ہے؟ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، مرحوم کی رُوح کو ایصالِ ثواب کس طرح کیا کرتے تھے؟
جواب:- کسی روایت یا حدیث سے ثابت نہیں، اور اس کو لازمی سمجھنا بدعتِ شنیعہ ہے۔ ایصالِ ثواب کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی نیک عمل صدق و اِخلاص کے ساتھ نام و نمود سے بچتے ہوئے یہ دُعا کرلی جائے کہ یا اللہ! اس کا ثواب فلاں کو عطا فرما۔ اور اس غرض کے لئے لوگوں کو جمع کرنا یا خاص خاص دنوں میں جمع ہوکر اجتماعی طور پر تلاوت کرنا، کھانا پکانا وغیرہ یہ سب اُمور بدعت ہیں اور ان سے پرہیز کرنا چاہئے۔

واللہ سبحانہ اعلم
۱۶؍۹؍۱۳۹۷ھ
(فتویٰ نمبر ۲۸/۹۵۷ ج)