اسلام کی بنیادیں

حضورﷺ نے فرمایا

﴿١٤﴾ حضرت مقدام بن معد یکرب ؓ وعرباض بن ساریہ ؓ خوب سن لو کہ مجھے قرآن بھی دیا گیا ہے اور اس جیسی ایک اور چیز (سنت) بھی، یادرکھو یہ بات کچھ دور نہیں کہ کوئی پیٹ بھراشخص آرام دہ نشست پر بیٹھ کر یہ کہے کہ بس اس قرآن پر عمل کرو، اس میں جو چیز حلال پاو اسے حلال سمجھو، اور اس میں جو چیز حرام پاو اسے حرام قراردو، حالانکہ جس چیز کو اللہ کے رسول (ؐ) نے حرام قرار دیا ہو وہ بھی ایسی ہی ہے جیسی اللہ کی حرام قراردی ہوئی چیز، خوب سن لو،خدا کی قسم میں نے تمہیں بہت سے باتوں کا حکم دیا ہے، بہت سی باتوں کی نصحیت کی ہے اور بہت سی چیزوں سے روکا ہے، بلا شبہ یہ احکام (تعداد کے اعتبار سے) قرآنی احکام جتنے ہیں یا اس سے بھی زیادہ ۔( ابوداودو مشکوٰۃ ص ٢٩)