fatawa-usmani-2

صلوٰۃ التسبیح کی جماعت کا حکم

سوال:- صلوٰۃ التسبیح شعبان کی پندرھویں کو باجماعت پڑھنے کا ہمارا ارادہ ہو رہا ہے، یہ صحیح ہے یا نہیں؟
جواب:- صلوٰۃ التسبیح نفلی نماز ہے، اور اس کی جماعت حنفیہ کے مسلک میں مکروہِ تحریمی ہے، لہٰذا یہ نماز تنہا پڑھنی چاہئے۔(۱)

واللہ سبحانہ اعلم
۲؍۱۰؍۱۳۹۵ھ
(فتویٰ نمبر ۱۷۰۸/۳۰ د)

(۱) فی الدر المختار ج:۲ ص:۴۸ (قبیل باب ادراک الفریضۃ) ولا یصلی الوتر ولا التطوع بجماعۃ خارج رمضان أی یکرہ ذٰلک علٰی سبیل التداعی بأن یقتدی أربعۃ بواحد کما فی الدر ۔۔۔۔ الخ۔ وفی غنیۃ المتملی ص:۴۳۲ (طبع سہیل اکیڈمی لاہور) اعلم أن النفل بالجماعۃ علٰی سبیل التداعی مکروہ علٰی ما تقدم ما عدا التراویح۔ نیز دیکھئے: فتاویٰ دار العلوم دیوبند ج:۴ ص:۲۴۴۔