سلسہ : اردو خطبہ جمعہ المبارک
کل دورانیہ : 39:06
تاريخ : 04-08-2023
مقام : جامع مسجد جامعہ دارالعلوم کراچی

آج کل ہم جن حالات میں جی رہے ہیں ،ان میں ہر شخص اپنے آپ کو پریشان اور غیر محفوظ تصور کرتا ہے۔ مختلف حادثات روز مرہ پیش آ رہے ہیں۔ کبھی سیلاب ہے ،کبھی زلزلہ ہے ،کبھی دہشت گردی کا عفریت ہے، جو ملک کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سیاسی طور پر قوم بٹی ہوئی ہے،سیاسی استحکام نہیں ، معاشی طور پر بُرا حال ہے، مہنگائی نے کمر توڑی ہوئی ہے ، ہم کافی عرصے سے ان سب حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔اللہ تبارک و تعالی اپنے فضل و کرم سے ہمیں اس بحران سے عافیت کے ساتھ نکالے۔ لیکن پچھلے ہفتے باجوڑ میں جو سانحہ پیش آیا وہ انتہائی المناک ،درد ناک ،کربناک اور ایسا ہے کہ اس پر جتنا دکھ کا اظہار کیا جائے ،کم ہے ۔

اس بیان کو تحریر شکل میں پڑھنے کیلئے اس بٹن پرکلک کریں