کیا عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجائے گا؟
سوال:- ایک غیرمستطیع شخص ایامِ حج کے علاوہ کے دنوں میں عمرے کے واسطے چلا جائے، کیا اس پر حج فرض ہوجائے گا؟ یہ جو مشہور ہے کہ جس نے خود حج نہ کیا ہو، وہ حجِ بدل کے لئے نہ جائے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:- غیر ایامِ حج میں عمرہ کرنے سے حج فرض نہیں ہوتا، جب تک کہ اَشہرِ حج میں اسے حج کرنے کی استطاعت پیدا نہ ہو،[۱] اور یہ صحیح ہے کہ جس شخص نے اپنا حج نہ کیا ہو، اسے دُوسرے کی طرف سے حجِ بدل کرنا دُرست نہیں، البتہ ایسا شخص اگر حجِ بدل کی نیت سے حج کرلے تو اس سے حجِ بدل ہی ادا ہوگا، اس کا اپنا حج نہیں ہوگا۔[۱] واللہ سبحانہ اعلم
۱۴؍۲؍۱۳۹۷ھ
(فتویٰ نمبر ۲۳۹/۲۸ الف)