fatawa-usmani-2

مرض کی وجہ سے اِعتکاف توڑنے کا حکم

مرض کی وجہ سے اِعتکاف توڑنے کا حکم
سوال:- ایک شخص حالتِ اِعتکاف میں بخار میں مبتلا ہوگیا، صحت یاب نہ ہونے پر علاج معالجے کی ضرورت پڑی، مجبوراً تارک الصوم ہونا پڑا، تو آیا اس صورت میں علاج کے لئے اور خدمت کے واسطے اِعتکاف توڑ کر اہل و عیال کے پاس گھر جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:- مرض اور اس کا علاج ایسا عذر ہے جس کی وجہ سے اِعتکاف توڑنا جائز ہے۔ ولا فرق (أی فی القضائ) بین فسادہ بصنعہ بلا عذر کالجماع مثلا الا الردّۃ أو لعذر کخروجہ لمرض (شامی ج:۲ ص:۱۳۳)، البتہ ایک دن کے اِعتکاف کی قضا واجب ہوگی۔(۱)
واللہ سبحانہ اعلم
۱۷؍۱۱؍۱۳۹۶ھ
(فتویٰ نمبر ۲۵۵۷/۲۷و)