fatawa-usmani-2

غیراللہ کے نام کی نذر و نیاز کا حکم

سوال:- قرآن میں اس بات کی صراحت ہے کہ اگر کسی چیز پر اللہ کے علاوہ کسی کا نام لے لیا جائے تو وہ حرام ہوجائے گی، لیکن مسلمان نذر و نیاز کی مٹھائیاں اور کھانے متبرک سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، کیا یہ خلافِ قرآن نہیں؟
جواب:- وہ نذر و نیاز جو غیراللہ کے نام پر ہو، واقعتا قرآنِ کریم کے خلاف ہے۔(۱)

واللہ اعلم
۴؍۸؍۱۴۲۲ھ
(فتویٰ نمبر ۵۰۵؍۱۰)

——————————
(۱) وفی الدر المختار ج:۲ ص:۴۳۹ (طبع سعید) واعلم أن النذر یقع للأموات ومن أکثر العوام وما یؤخذ من الدراھم والشمع والزیت ونحوھا الٰی ضرائح الأولیاء الکرام تقربًا الیھم فھو بالاجماع باطل و حرام ما لم یقصدوا صرفھا للفقراء الأنام وقد ابتلی الناس بذٰلک وکذا فی البحر الرائق ج:۳ ص:۲۹۸ (طبع سعید) (محمد زبیر حق نواز)