عرس اور برسی کی شرعی حیثیت
سوال:- عرس و برسی کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟
جواب:- عرس اور برسی کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، یہ سب انسانوں کی ایجادکردہ بدعات ہیں جن سے پرہیز لازم ہے۔(۱)
واللہ سبحانہ اعلم
۱۵؍۱۱؍۱۴۰۱ھ
(فتویٰ نمبر ۳۲/۱۷۱۲ ج)
——————————
(۱) فی التفسیر المظھری سورۃ اٰل عمران ج:۲ ص:۶۵ (طبع بلوچستان بک ڈپو) لا یجوز ما یفعلہ الجھال بقبور الأولیاء والشھداء من السجود والطواف حولھا، واتخاذ السرج والمساجد علیہا، ومن الاجتماع بعد الحول کالأعیاد، ویسمونہ ’’عرسا‘‘۔ نیز دیکھئے: فتاویٰ رشیدیہ ص:۱۲۵، ۱۲۸۔