fatawa-usmani-2

سفر میں روزہ رکھنے کا حکم

سوال:- اگر کوئی سفر میں ہے یا بیمار ہے کیا وہ شخص روزہ چھوڑ سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:- سفر میںروزہ چھوڑنا جائز ہے لیکن اگر غیرمعمولی مشقت کا اندیشہ نہ ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے۔ (۱)
بیماری میں روزہ چھوڑنے کے لئے شرط یہ ہے کہ کوئی ماہر اور دیانت دار معالج یہ کہے کہ اس حالت میں روزہ رکھنے سے تکلیف کے بڑھ جانے یا دراز ہونے کا اندیشہ ہے تو روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔(۲) واﷲ سبحانہ اعلم
۱۴؍۱؍۱۳۹۶ھ
(فتویٰ نمبر ۱۶۰۱/۳۰ج)