روزے کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے؟
سوال:- اگر رمضان میں آدھے دن سے پہلے نیت کرنا بھول جائے، آدھا دن گزرنے کے کچھ دیر بعد یاد آئے اور نیت کرلے، تو کیا یہ جائز ہے؟ اور روزہ ہوجائے گا یا نہیں؟
جواب:- روزے کی صحت کے لئے آدھا دن گزرنے سے پہلے پہلے نیت کرنا ضروری ہے،(۱) اس کے بغیر روزہ نہیں ہوتا، لیکن یہ واضح ہونا چاہئے کہ نیت کا مطلب دِل کا ارادہ ہے، زبان سے کچھ کہنا ضروری نہیں ہے، لہٰذا اگر ارادہ روزے کا تھا، لیکن زبان سے کچھ الفاظ نہیں کہے تھے تو روزہ ہوگیا۔
واللہ سبحانہ اعلم
۲۱؍۱۰؍۱۴۰۱ھ