fatawa-usmani-2

روزہ کے فدیہ کی تفصیل

سوال:- زید اسّی سالہ بوڑھا آدمی ہے جس نے اپنی زندگی میں آج تک روزہ نہیں چھوڑا، صوم و صلوٰۃ کا پابند ہے مگر اتفاق سے گرنے کی وجہ سے اس کی ایک پسلی ٹوٹ گئی اور اس میں شگاف آگیا ہے صرف پہلے پانچ روزے رکھ سکا، روزوں کا فدیہ دینے کی طاقت رکھتا ہے، روزے کا فدیہ کیا ہے؟
جواب:- اگرعمر کی زیادتی اور بیماری کی بناء پر آئندہ کبھی روزے رکھنے کی طاقت واپس آنے کی اُمید نہ ہو تو روزوں کا فدیہ دیا جاسکتا ہے، لیکن اگر طاقت واپس آنے کی اُمید ہو تو قضاء ہی واجب ہے، فدیہ دینے کے باو جود اگر طاقت آگئی تو پھر قضاء رکھنا واجب ہوگا، اور ایک روزے کا فدیہ پونے دو سیر گندم یا اس کی قیمت ہے(۳) (جو آج کل تقریبا پونے تین روپے ہے اور پورے تین روپے احتیاطاً سمجھنے چاہئیں)۔ واﷲ سبحانہ اعلم
۱۲؍۱۰؍۱۳۹۷ھ
(فتویٰ نمبر ۱۰۶۰/۲۸ج)