ختمِ گیارھویں اور کونڈے کا حکم
سوال:- ختمِ گیارھویں اور کونڈے کا کیا حکم ہے؟ اور مُردوں کو ایصالِ ثواب کے لئے کیا کیا جائے؟
جواب:- گیارھویں اور کونڈے وغیرہ کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، یہ بدعتیں ہیں جن کا اصل شرع میں وجود نہیں، ان میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔ مُردوں کو ایصالِ ثواب کی نیت سے صدقہ، خیرات ہر وقت کیا جاسکتا ہے۔
واللہ اعلم
الجواب صحیح
محمد رفیع عثمانی عفی عنہ
احقر محمد تقی عثمانی عفی عنہ
۲۵؍۲؍۱۳۹۱ھ
(فتویٰ نمبر ۲۲/۲۹۳ الف)