fatawa-usmani-2

بزرگ یا پیر کی نیاز اور میّت کی مختلف رُسومات کا حکم

سوال۱:- اکثر لوگ کہتے ہیں کہ آج فلاں پیر یا بزرگ کی نیاز ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ اور یہ جائز ہے یا نہیں؟
۲:- میّت اور اس سے متعلق مختلف رُسومات ہمارے یہاں رائج ہیں، اس سلسلے میں شرعی اَحکام کیا ہیں؟
جواب۱:- آج کل نیاز کے نام سے جو رسمیں رائج ہیں، قرآن و سنت اور شریعتِ مطہرہ میں ان کا کوئی ثبوت نہیں، ان بدعات کو ترک کرنا واجب ہے،(۴) البتہ کسی بزرگ کے ایصالِ ثواب کا طریقہ یہ ہے کہ جتنی توفیق ہو نقد روپیہ یا کھانا، کپڑا صدقہ کرکے اس کا ثواب خاموشی سے ان بزرگ کو پہنچادیا جائے، اس غرض کے لئے یہ دعوتیں اور اجتماعات کرنا شرعاً ناجائز اور بدعت ہے۔
۲:- بہشتی زیور اور بہشتی گوہر میں جنازے اور میّت کے اَحکام تفصیل سے موجود ہیں، اس کا مطالعہ فرمالیں۔

واللہ سبحانہ اعلم
۱۷؍۱۲؍۱۴۰۰ھ
(فتویٰ نمبر ۱۶۵۶ /۳۸ ہ)