fatawa-usmani-2

اگر ایامِ حج میں عورت کو حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟

سوال:- اگر کوئی عورت حج کرنے چلی جائے اور ایامِ حج میں حیض آنا شروع ہوجائے تو وہ کیا کرے؟
جواب:- طواف کے ماسوا حج کے تمام کام حالتِ حیض میں کرسکتی ہے، طوافِ زیارت پاک ہونے کے بعد کرے۔[۱] واللہ اعلم
۲۵؍۵؍۱۳۸۸ھ