حسد کسے کہتے ہیں؟

حسد کی حقیقت یہ ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو دیکھا کہ اس کو کوئی نعمت ملی ہوئی ہے،چاہے وہ نعمت دنیا کی ہو یا دین کی ہو،اس نعمت کو دیکھ کر اس کے دل میں جلن اور کڑھن پیدا ہوئی کہ اس کو یہ نعمت کیوں مل گئی؟ اور دل میں خواہش ہوئی کہ یہ نعمت اس سے چھن جائے تو اچھا ہے،یہ حسد کی حقیقت۔(اصلاحی خطبات،ج ۵،ص۶۵)