fatawa-usmani-2

تندرست کے لئے روزہ رکھنا لازم ہے کفارہ کافی نہیں

سوال:- رمضان المبارک کا مہینہ ہے مگر بہت سے لوگ اس سعادت کو جان بوجھ کر چھوڑ دیتے ہیں (بیماروں کے علاوہ) اور کہتے ہیں کہ بعد میں کفارہ دیدیں گے۔ اگرکفارہ ادا کیا جائے تو کتنا ادا کیا جائے؟
جواب:- قوی اور تندرست آدمیوں کے لئے کوئی کفارہ یا فدیہ نہیں ہے، ان پر روزے رکھنا ہی فرض ہے، کفارہ ایسے بوڑھوں کے لئے ہے جو کمزوری کے سبب روزے نہ رکھ سکتے ہوں(۵) اور ان میں قوّت دوبارہ آنے کی اُمید نہ ہو، ایسے بوڑھے ایک روزے کے عوض پونے دو سیر گندم یا اس کی قیمت صدقہ کریں۔(۶) واﷲ اعلم
۲۷؍۹؍۱۳۹۷ھ
(فتویٰ نمبر ۱۰۰۴/۲۸ج)