روحانی علاج کیا ہوتا ہے؟

لوگوں نے یہ تعویذ گنڈے، یہ عملیات، یہ وظیفے اور جھاڑ پھونک ان کا نام’’روحانی علاج‘‘ رکھ لیا ہے، حالانکہ یہ بڑے مغالطے اور دھوکے میں ڈالنے والا نام ہے ، اس لیے کہ روحانی علاج تو داراصل انسان کے اخلاق کی اصلاح کا نام تھا ، اس کے ظاہری اعمال کی اصلاح اور اس کے باطن کے اعمال کی اصلاح کا نام تھا ، یہ اصل میں روحانی علاج تھا ، مثلا ایک شخص میں تکبر ہے ، اب یہ تکبر کیسے زائل ہو؟ یا مثلا حسد پیدا ہو گیا ہے وہ کیسے زائل ہو؟ یا مثلا بغض پیدا ہو گیا ہے وہ کیسے زائل ہو؟ حقیقت میں ا س کا نام ’’روحانی علاج‘‘ ہے،لیکن آج تعویذ گنڈے کے علاج کا نام روحانی علاج رکھ دیا ہے جو بڑے مغالطے والا عمل ہے۔(اصلاحی خطبات، ج ۱۵،ص۵۹)