ماہ ذی قعدہ منحوس نہیں

ہمارے معاشرے میں ذی قعدہ کے مہینے کو جو منحوس سمجھا جاتا ہے اور اس کو ’’خالی‘‘ کا مہینہ کہا جاتا ہے،یعنی یہ مہینہ ہر برکت سے خالی ہے،چنانچہ اس ماہ میں نکاح اور شادی نہیں کرتے اور کوئی خوشی کی تقریب نہیں کرتے،یہ سب فضولیات اور تو ہم پرستی (ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں۔(اصلاحی خطبات،ج ۱۴،ص۴۸