حضورﷺ نے فرمایا

﴿٦﴾ حضرت عبادہ بن صامت ؓ مجھ سے اس بات پر بیعت (عہد) کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھیراو گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے،اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، کسی پراپنی طرف سے بہتان نہیں لگاو گے،اور کسی نیکی کے معاملہ میں اللہ کی نافرمانی نہیں کرو گے،تم میں سے جو شخص ان میں سے کسی کام میں مبتلا ہوگیا ہو اور اس کی وجہ سے اس کو دنیا میں سزا دیدی گئی تو یہ (سزا) اس کے لیے کفارہ ہو جائیگی، اور اگر کوئی شخص ان میں سے کسی کام میں مبتلا ہو گیا، پھر اللہ نے دنیا میں اس کی پردہ پوشی لکردی تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے،اگر وہ چاہے درگزرکردے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے (بخاری و مسلم)