حضورﷺ نے فرمایا

﴿٥﴾ حضرت ابن عمر ؓ ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جہاد کرتا رہوں یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ؐ اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں، جب وہ یہ کام کرلیں گے تو میری طرف سے ان کا خون اور ان کا مال محفوظ ہوگا اور ان کی پوشیدہ نیتوں کا حساب اللہ کے پاس ہے‘‘ (بخاری)