حضورﷺ نے فرمایا

﴿١٥﴾ عرباض بن ساریہ ؓ میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی نصحیت کرتا ہوں اور اس بات کی وصیت کرتا ہوں کہ (اپنے امیر کی) بات سنو اور مانو، خواہ وہ ایک حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو، اس لیے کہ میرے بعد تم میں سے جو شخص زندہ رہے گا وہ بہت سے اختلافات دیکھے گا تم پر لازم ہے کہ میری سنت اور ہدایت یا فتہ خلفائے راشدین ؓ کی سنت کو تھا مے رہو، اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور دین میں نئی نئی باتیں پیدا کرنے سے بچو، اس لئے کہ دین میں پیدا کی ہوئی ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔( ابوداودو مشکوٰۃ ص ٢٩)