fatawa-usmani-2

سوشلزم کی حمایت کرنے والے کا حکم

سوال:- سوشلزم کی حمایت کرنے والے (سوشلزم معاشرہ جو کہ اسلام کے خلاف ہے) کا شریعت کی رُو سے کیا مقام ہے؟
۲:- نظامِ مصطفی پر قربان ہونے والے اور مخالفینِ نظامِ مصطفی کا کیا مقام ہے؟
جواب۱:- سوشلزم کی حمایت اگر اس بناء پر کی جائے کہ سوشلزم کا معاشی پروگرام (معاذ اللہ) اسلام کی معاشی تعلیمات سے افضل ہے، تو یہ صریح کفر ہے، اور اگر اس لحاظ سے کی جائے کہ اسلام کے اَحکام صرف عبادات وغیرہ سے متعلق ہیں، اور معیشت میں اسلام کے اَحکام واجب التعمیل نہیں تو یہ بھی صریح کفر ہے۔ اور اگر اس غلط فہمی کی بناء پر کی جائے کہ اسلام کے معاشی اَحکام سوشلزم کے معاشی اَحکام کے (معاذ اللہ) موافق ہیں تو شدید گمراہی ہے، یہ تمام عقائد بہرصورت باطل اور واجب الترک ہیں، اور ان سے توبہ واجب ہے۔
۲:- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین اور اَحکام پر قربان ہونا موجبِ صد اَجر و فضیلت اور بہت بڑی سعادت ہے، اور اس کی مخالفت کفر اور بدترین شقاوت ہے۔

واﷲ سبحانہ اعلم
۱۷؍۶؍۱۳۹۷ھ