والدین کی وفات کے بعد ان کی خدمت کی تلافی کی صورت کیا ہو؟

اکثر و بیشتر یہ ہوتا ہے کہ والدین کے مرنے کے بعد اولاد کو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہم نے کتنی بڑی نعمت کھودی اور ہم نے اس کا حق ادا نہ کیا، اس کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے ایک راستہ رکھا ہے، فرمایا کہ اگر کسی نے والدین کے حقوق میں کوتاہی کی ہو اور ان سے فائدہ نہ اٹھا یا ہو تو اس کی تلافی کے دو راستے ہیں: ١۔ ایک ان کے لیے ایصال ثواب کی کثرت کرنا، جتنا ہو سکے ان کو ثواب پہنچا ئیں، صدقہ دے کر ہو یا نوافل پڑھ کر ہو، یا قرآن کی تلاوت کے ذریعہ ہو، اس کے ذریعہ اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔ ۲۔ دوسرے یہ کہ والدین کے اعزہ قربادوست احباب ہیں، ان کے ساتھ حسن سلوک کرے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرے جیسا کہ باپ کے ساتھ کرنا چاہیے، اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اس کوتاہی کی تلافی فرمادیتے ہیں ، اللہ تعالیٰ مجھے اورآپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ ﴿اصلاحی خطبات، ج ۴، ص ۷۳﴾