fatawa-usmani-2

بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کے لئے اس کا چہرہ دیکھنا کیسا ہے؟

سوال:- ایک شخص کی بیوی کا انتقال ہوجائے تو کیا اس کا خاوند بعد از وصال اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟ اور جنازہ بھی اُٹھاسکتا ہے یا نہیں؟ اسی طرح عورت اپنے خاوند کے چہرے کو دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟
جواب:- شوہر کے لئے اپنی بیوی کا چہرہ مرنے کے بعد دیکھنا بالاتفاق جائز ہے، البتہ اسے چھونے یا غسل دینے سے فقہائے حنفیہ نے منع کیا ہے، اور بیوی اپنے شوہر کے مرنے کے بعداسے دیکھ بھی سکتی ہے اور غسل بھی دے سکتی ہے۔
لما فی الدر المختار: ویمنع زوجھا من غسلھا ومسھا لا من النظر الیھا علی الأصح، وھی لا تمنع من ذٰلک۔(شامی)۔[۱]

واللہ سبحانہ اعلم
۷؍۲؍۱۳۹۸ھ
(فتویٰ نمبر ۱۴۷/۲۹ الف)