اے نو جوانانِ وطن

ایک زمانہ تھا جب کلام پاک کا تذکرہ اور احادیث نبوی کا درد ہمارے دلوں کو متاثرکرتا تھا اور جب ہمارے علماء کرام اسلام کی حقانیت اور اس کے دین فطرت ہونے کے شواہد و براہین کا ذکرکرتے تھے تو تمام مسلمان خواہ وہ جوان ہوں یا ضعیف ان ارشادات گرامی سے پوری دلجمعی اور پوری طمانیت کے ساتھ لطف اندوز ہوتے تھے۔ لیکن اسلام سے یہ محبت، پیغمبر اسلام سے یہ عقیدت اور اسلامی عقائد واصولوں سے یہ نسبت اب ایک داستان پارینہ معلوم ہوتی ہے اور ہماری نوجوان نسل مغربی علوم و فنون، مغربی تہذیب ومعاشرے اور غیر اسلامی تعلیمات وتحریکات کے چکر میں اس طرح پھنس چکی ہے کہ اب ہم اسلام کی سچی اور صداقت آمیز باتوں کو سننے اور اسلام کے فطری اور حقیقی جذبات کی پذیرائی کرنے کے بجائے ان کا مذاق اُڑانے لگے ہیں۔ ہمارے ذہنوں پر شکوک وشبہات کی گرد چھا چکی ہے اور اب ہم عقائد کو دلیلوں کی کسوٹی پر کسنے اور حقیقتوں کو فریب کے پیمانہ سے ناپنے میں کوئی عار اور تکلف محسوس نہیں کرتے آج کے مسلمان یہ نہیں جانتے کہ کہ تک لاکھوں کروڑوں مسلمانوں نے اسلامی نظام کے لئے کتنی عظیم قربانیاں دی تھیں۔ انہیں اس بات کا مطلق احساس نہیں کہ یہ قربانیاں موجودہ نسل سے مزید قربانیوں کی طالب ہیں۔ آج ہم سوشلزم، کمیونزم، مادیت اور لادینیت کے علمبردار بنے ہوئے ہیں اور اسلام کا نظام حق عدم اور نظام مساوات ہمیں ناقابل عمل، ناقابل بھروسہ اور ناقابل قبول نظر آتا ہے۔ آج اور کل کے مسلمانوں میں یہ بُعد اور تضاد بلا وجہ نہیں، یقینی طور پر اس کے متعدد اسباب ہیں اور ان میں سب سے اہم سبب یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اسلامی معاشرہ نہیں رہا۔ اب ہمارے ہاں نہ بزرگوں کا احترام ہے نہ والدین کی عزت، نہ بڑوں کا لحاظ ہے نہ چھوٹوں سے پیار۔ ایک ایک کرکے ہم اسلام کے تمام اعلیٰ اقدار اور اونچے اُصولوں کو فراموش کرچکے ہیں۔ اس لئے اگر ہمارے علماء کرام ہم کو دوبارہ اسلام کے نظام حیات، اسلام کے نظام اقتصادیات اور اسلام کے ضابطہ حیات کی طرف واپس لے جانا چاہیں تو ہمارے نوجوانوں کے ذہن اور فکر میں ان کی باتیں ہرگز نہیں آئیں گی۔ نوجوانوں اور علماء کے درمیان ایک بڑی خلیج حائل ہے۔ ایسی خلیج جو معلمین کو متعلمین سے، شاگردوں کو اساتذہ سے بچوں کو والدین سے اور چھوٹوں کو بڑوں سے متنفر کردیتی ہے۔ ان ناگفتہ بہ اور ناقابل بیان اور ناسازگار حالات کی اصلاح کے لئے ادارۂ جنگ نے نوجوان نسل کے نمائندوں کو علماء کرام کے روبرو لاکھڑا کیا اور اس بات کی کوشش کی کہ آج کی نوجوان نسل میں اسلام، پیغمبر اسلام، ارکان اسلام اور شعائر اسلامی کے بارے میں جو شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں ان کو افہام وتفہم کے جذبہ کے تحت دور کیا جائے۔ چنانچہ ہماری اس پہلی کوشش میں اسلامی مشاورتی کونسل کے رکن مولانا محمد تقی عثمانی اور نوجوان نسل کے پانچ نمائندوں کی بات چیت کی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں جن میں اسلام اور حالات حاضرہ کے تعلق سے شکوک وشبہات اور شکایات کے مکمل اور مفصل ازالہ کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کا سلسلہ ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام کے عالمگیر اُصول آفاقی ہیں۔ اور اسلام کا پیغام ہر دور کے مسائل اور مشکلات کا فطری اور سائنسی حل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر ہم اسلام کے بارے میں مشرق ومغرب کی تمام سازشوں کا اور تحریکوں کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اسلام کے بارے میں وقتاً فوقتاً پیدا کئے جانے والے معاملات کو اس کے صحیح تاریخی اور انسانی پس منظر پیش کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ اسلام ہی کی نہیں انسانیت کی بھی بہت بڑی خدمت ہوگی۔ ہم نے محض اس اہم موضوع کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے نوجوان نسل اور طلبہ برادری کے لئے ایک الگ اور مستقل سلسلہ مخصوص کیا جس کا مقصد یہ ہے کہ اسلام اور نظام اسلام کے بارے میں میں ہماری نوجوان نسل کے ذہن میں جو شکوک وشبہات جنم لے چکے ہیں یا آئندہ جنم لیں ان کو نوجوان اور علماء کرام کے باہمی مذاکروں اور مذاکرات کے ذریعہ دور کیا جائے اور آج کا یہ انٹرویو جیسا کہ اوپر مذکور ہوچکا ہے اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے نوجوان ہماری اس سعی اور کاوش سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے شکوک وشبہات کے سلسلے میں ہمیں پوری طرح اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے تردد اور ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیں گے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس ضمن میں جو سوالات ارسال کئے جائیں گے خواہ اردو میں یا کسی اور زبان میں خواہ ان پر کسی کا نام تحریر ہو یا نہ ہو، پروگرام میں شامل کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ٹیلیفون پر بھی سوالات نقل کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام صرف کراچی کے طلبہ تک ہی محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں ملک کے چاروں صوبوں کے نوجوان سرگرمی سے حصہ لیں گے۔ اس پروگرام میں جو طلبہ شریک ہونا چاہتے ہیں وہ ہمیں لکھیں ہم ان کو علماء کرام سے بات چیت کا موقع بھی دیں گے اور اس کے لئے تمام صوبوں کے طلبہ کا انتخاب کریں گے۔ اور ان پروگراموں کو قارئین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مگر چونکہ طلبہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں اور ہر طالب علم اس میں براہ راست حصہ نہیں لے سکتا اس لئے وہ اس پروگرام میں شمولیت پروگرام کے ذریعہ کرسکتا ہے۔ اس لئے اپنے ذہنوں کے تمام شبہات اور شکوک کو لکھ کر ہمیں جلد ارسال کیجئے تاکہ ہم آئندہ ملاقات میں اس کا حل پیش کرسکیں۔ (ادارہ۔ اے نوجوانانِ وطن۔ روزنامہ جنگ، کراچی)
سوال: ہم نے یہ کتابوں میں پڑھا کہ اسلام ایک فطری مذہب ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ ہر زمانے کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر اس کے برعکس ہم یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ دور میں انسان کی جو فطرت ہے وہ اسلام سے ہٹ اور لوگ اسلام سے ہٹ گئے ہیں۔
جواب: دیکھئے! جس چیز کا نام انسان کی فطرت ہے وہ زمانے کے بدلنے سے بدلا نہیں کرتی وہ ہمیشہ ایک ہی ہے۔ آپ کے ذہن میں جو اُلجھن ہے وہ دراصل فطرت کا صحیح مفہوم واضح نہ ہونے کی بناء پر ہے اس لئے پہلے یہ سمجھ لیجئے کہ ’’فطرت‘‘ کسے کہتے ہیں؟ یہ دراصل عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں: پیدائش، پیدا کرنا، اور انسان کی کسی چیز کے فطری ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جب اﷲ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا تو جو جو چیزیں اس کی سرشت میں اس طرح داخل فرمادیں کہ وہ کسی بھی حالت میں اس سے الگ نہ ہوسکیں وہ اس کے فطری اُمور ہیں اور اسلام کے فطری دین ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے جتنے عقائد ہیں، جتنی تعلیمات ہیں جتنے احکام ہیں وہ سارے کے سارے انسانی فطرت کے مطابق ہیں اور کوئی حکم بھی ایسا نہیں جو انسان کے فطری تقاضوں کی بالکلیہ نفی کرتا ہو۔ بلکہ اس کے تمام احکام میں انسانی فطرت کی پوری رعایت موجود ہے۔ مثلاً یہ انسان کی فطرت کا تقاضا ہے کہ اسے بھوک لگتی ہے، پیاس لگتی ہے وہ فطرتاً دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہتا ہے اور خاندانی نظام سے مربوط رہ کر زندگی گزارنا اس کا فطری تقاضا ہے، چنانچہ اسلام نے جتنے احکام دیئے وہ اس کے ان فطری اُمور کو مدنظر رکھ کر دیئے اور کوئی حکم ایسا نہیں دیا جو اس کے فطری تقاضوں کو بالکلیہ دبا کر رکھ دے۔
اس کے برعکس عیسائیت کو دیکھئے کہ اس میں ’’رہبانیت‘‘ کو قرب خداوندی کا ذریعہ بتایا گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک بیوی بچوں، گھر بار اور معاشی کاروبار کو چھوڑ کر جنگل میں نہ جا بیٹھوگے اس وقت تک خدا کی خوشنودی نہیں مل سکتی اس حکم پر انسان اس وقت تک عمل نہیں کرسکتا جب تک وہ اپنے فطری تقاضوں کو بالکل کچل کر نہ رکھ دے۔ اسلام نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا۔
سوال: مولانا! لیکن موجودہ دور کے انسان کی فطرت تو بظاہر اسلام کے بہت سے احکام سے ہٹی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔
جواب: میں اسی بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں اور ابھی میری بات پوری نہیں ہوئی کہ فطرت تو زمانے کے بدلنے سے بدل ہی نہیں سکتی آپ کسی چیز کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ پہلے زمانے میں تو انسانی فطرت تھی، مگر آج نہیں رہی۔ کیونکہ انسانی طبیعت کا جو تقاضا زمانے کے بدلنے سے بدل جائے وہ اس کا فطری تقاضا ہوہی نہیں سکتا۔ بلکہ دراصل دو قسم کی غلط فہمیاں ہوتی ہیں جن سے انسان فطرت کو بدلا ہوا محسوس کرتا ہے، بعض اوقات تو وہ فطرت کے غلط معنی سمجھ کر اپنی بعض عادتوں کو فطرت قرار دے لیتا ہے، حالانکہ عادت اور فطرت میں بڑا فرق ہے، دوسرے بعض اوقات انسان کا فطری تقاضا تو ایک ہوتا ہے لیکن جب انسان اپنے ماحول سے یا فطرت کے خلاف متواتر عمل سے بری طرح متاثر ہوجاتا ہے تو اس کا وہ فطری تقاضا مغلوب ہوجاتا ہے اور اس کو یہ غلط فہمی لگ جاتی ہے کہ وہ فطرت کا تقاضا نہیں۔ چنانچہ حدیث میں ہے کہ ہر بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو وہ دین فطرت پر پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے والدین (یعنی ماحول) اسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بنادیتا ہے۔
اس کی مثال یوں سمجھئے جیسے کوئی انسان پیدا ہوتے ہیں کسی جنگل میں چھوڑ دیا جائے اور وہ جانوروں ہی کی سی عادتیں سیکھ لے اور انہی کے طور طریق اپنالے تو وہ انسانوں سے متنفر اور جانورں سے مانوس ہوجائے گا، اور تاریخ میں ایسے انسانوں کی مثالیں موجود ہیں کہ وہ جنگل کی زندگی کے اتنے عادی ہوگئے کہ انسانوں اور ان کی بستیوں سے بھاگتے تھے۔ ظاہر ہے کہ اس کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی فطرت بدل گئی اور بستی کے بجائے جنگل اور انسانوں کے بجائے جانوروں سے محبت ان کی فطرت بن گئی، بلکہ درحقیقت انسان ہونے کی حیثیت سے ان کی فطرت اب بھی وہی ہے البتہ ماحول کے متواتر اثرات نے فطرت کو مغلوب کرکے رکھ دیا۔
ایک اور مثال لیجئے! انسان کی فطرت یہ ہے کہ وہ رات کو سوئے اور صبح سویرے بیدار ہو، چنانچہ عام طور سے نومولود بچوں کو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ کسی تربیت کے بغیر صبح سویرے بیدار ہوتے ہیں۔ لیکن اگر ماحول سے عادت اس کے خلاف پڑی ہوئی ہو تو رفتہ رفتہ ان کی عادت بدل جاتی ہے اور فطری تقاضا مغلوب ہوجاتا ہے، وہ بھی دیر سے اُٹھنے لگتے ہیں۔
سوال: مولانا! یہاں ایک سوال یہ ہوسکتا ہے کہ اگر ایک شخص کی باڈی کنڈیشن اس قسم کی ہو کہ وہ رات کو دو بجے سوئے اور دن کے آٹھ بجے اُٹھے، اب اس عمل کے دوران اس کی نماز لامحالہ قضا ہوگی، وہ کیا کرے؟
جواب: یہ سوال قدرے غیر متعلق ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ کسی شخص کی باڈی کنڈیشن مستقل طور اس قسم کی ہوسکتی ہے ہاں اگر کسی بیماری وغیرہ کی وجہ سے وہ معذور ہو اور اپنی تمام ممکنہ کوششوں کے باوجود وہ صبح کو سویرے نہیں اُٹھ سکتا تو جب تک یہ معذوری باقی ہے اسلام کا حکم یہ ہوگا کہ جب بھی بیدار ہوجائو اسی وقت نماز پڑھ لو، لیکن تمام حالات میں سویرے اُٹھنے کی عادت ڈالو۔
سوال: مگر مولانا سوال یہ تھا کہ ایک شخص کی فطرت ہی یہ ہوگئی کہ وہ دیر سے اُٹھے پھر اسے جلدی بیدار ہونے کا حکم دینا خلافِ فطرت کیوں نہیں ہوا؟
جواب: یہاں آپ پھر ’’فطرت‘‘ اور ’’عادت‘‘ کو خلط ملط کر رہے ہیں میں اس کو دوسری طرح واضح کردوں۔ فطرت انسان کے ان تقاضوں کو کہتے ہیں جو بحیثیت نسل انسانی (Human Race) اس کی سرشت میں داخل ہوئی، یہ تقاضے تمام انسان میں یکساں ہوتے ہیں بدلتے نہیں۔ دوسری ایک چیز ہے جسے عادت کہتے ہیں اور جسے آپ انگریزی میں (Habit) کہتے ہیں وہ مختلف انسانوں کی مختلف ہوسکتی ہے اور اس میں تبدیلی بھی ممکن ہے اور اسلام نے یہ دعویٰ کبھی نہیں کیا کہ وہ ہر انسان کی ہر عادت کے مطابق ہوگا لہٰذا جو شخص دیر سے اُٹھنے کا عادی ہے اگر وہ کسی ناگزیر مجبوری کی وجہ سے ایسا کررہا ہے تو اس کی عادت فطرت انسانی کے خلاف ہے جسے بدلنا چاہیے۔
سوال: مولانا! یہ بات تو سمجھ میں آگئی لیکن اب ایک سوال ذہن میں یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب اسلام فطری دین ہے تو اس کے بعض احکام پر عمل کرنے میں دشواری کیوں معلوم ہوتی ہے؟
جواب: دیکھئے! کسی فطری کام کے لئے یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ اس میں ذرہ برابر کوئی دشواری نہ ہو۔ مثال کے طور پر کمانا جو ہے وہ بھی انسان کی فطرت کا ایک تقاضا ہے کہ وہ اپنی مادی ضروریات کو حاصل کرے مگر اس مادی ضرورت کو حاصل کرنے کے لئے کچھ محنت کرنا پڑے گی، کچھ مشقت اُٹھانا پڑے گی۔ تو اس تکلیف اور مشقت کی وجہ سے یہ نہیں کہا جائے گا کہ یہ عمل فطرت کے خلاف ہے تو جو چیز فطرت کے مطابق ہوتی ہے خود اس کے حصول کے لئے بعض اوقات کچھ محنت اور مشقت کرنا پڑتی ہے تو اس کی پریکٹس کرنے میں متعلقہ دشواری بھی ہوتی ہے یہ دشواری فطرت کے خلاف نہیں، ہاں ایسی دشواری جو انسان کے لئے ناقابل برداشت ہو اور جس کو انسان اختیار نہ کرسکے اس کی طاقت سے باہر ہو تو اگر ایسی دشواری ہو تو کہا جائے گا کہ یہ اس کی فطرت کے خلاف دشواری ہے تو ایسی دشواری اسلام کے اندر دیکھنے میں نہیں آتی۔ اسلام نے جو احکام دیئے ہیں ان میں بعض اوقات تھوڑی بہت تکلیف بھی ہوگی، تھوڑی بہت محنت اور مشقت بھی برداشت کرنا پڑے گی۔ لیکن وہ محنت بذاتِ خود فطرت کا ایک جزء ہے اور اگر اس محنت کو انسان کی فطرت سے نکال دیا جائے تو انسان کچھ رہے گا ہی نہیں۔ البتہ محنت برداشت سے باہر نہیں ہوتی اور معمولی توجہ اور عادت ڈالنے سے آسان ہوجاتی ہے اس کے علاوہ غلطی کرنا بھی انسان کی فطرت میں ہے چنانچہ اسلام نے اس کی رعایت کی ہے کہ جب غلطی ہوجائے توبہ کرلو کوئی گرفت نہ ہوگی۔

سوال: ایک چیز ہے مولانا صاحب! اگر آپ نے جو تعلیم حاصل کی ریسرچ کیا اور خود بھی عمل کیا، اسلام کو فطری مذہب کے لحاظ سے پرکھا۔ اگر آپ کے فطرے تقاضوں کو سامنے رکھا جائے اور باقی تمام مذاہب کو سامنے رکھا جائے تو کیا آپ کے لحاظ سے جو چیزیں فطرت کے عین مطابق ہیں وہ چیزیں دوسرے مذاہب میں نہیں پائی جاتیں اگر پائی جاتی ہیں تو وہ بھی فطری مذہب ہوئے۔
جواب: یہ بڑا اچھا سوال آپ نے کیا۔ اصل میں فطری مذہب ہونے کا مطلب میں آپ کو پہلے بتا چکا ہوں کہ اس کا کوئی حکم ایسا نہ ہو اس کا کوئی عقیدہ ایسا نہ ہو جو انسان کی فطری تقاضوں کے خلاف ہو اور انسان کے فطری تقاضوں کو ختم کرتا ہو۔ اب اگر فرض کیجئے کہ کوئی مذہب اپنایا جاتا ہے کہ جس کے بعض احکام ایسے ہیں جو انسان کی فطرت کے مطابق ہیں لیکن بعض احکام ایسے ہیں جو انسان کی فطرت کے خلاف ہیں تو پھر اس مذہب کو فطری نہیں کہا جائے گا مثال کے طور پر عیسائیت کے لے لیجئے کہ اس کے بہت سے احکام ایسے ہیں جو انسان کی فطرت کے مطابق ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ اس کا ہر حکم انسان کی فطرت کے خلاف ہے لیکن بعض احکام ایسے ہیں جو فطرت کے خلاف ہیں مثلاً یہی کہ جتنا دنیا سے کٹ کر رہو گے جنگل میں جاکر بیٹھ جائو، کھانا کمانا چھوڑ دو، رہبانیت اختیار کرو تو اس کے بغیر خدا کا قرب حاصل نہیں ہوسکتا۔ تو یہ انسان کی فطرت کے خلاف ہے۔ (قطع کلامی معاف) عیسائی مذہب تو ویسے بھی ابھی نامکمل ہے۔ کیوں کہ انھوں نے دوسری دفعہ تشریف لانا ہے اس لیے ابھی تک مکمل نہیں ہوا؟
جواب: اس کے علاوہ یہ کہ انسان کا یہ فطری حق ہے کہ جس بات پر وہ عقیدہ رکھے وہ عقل کے خلاف نہیںہونا چاہیے لیکن عیسائیت آپ دیکھیں کہ ان کا سب سے بنیادی عقیدہ یہ ہے تین ایک کا اس پر اگر کہا جائے کہ عقل سے سمجھا جائے کہ تین اور ایک کیسے ایک ہوسکتے ہیں تین تو تین اور ایک تو ایک ہے تو وہ اس کا جواب نہیں دیتے کہ یہ ایک سربستہ راز ہے خدائی راز ہے اس کے اندر ہمیں سوچنے کی گنجایش نہیں عقل کا دروازہ وہاں پر بند ہے میں یہ نہیں کہتا کہ انسان کو اپنی زندگی کے ہر معاملے میں عقل سے رہنمائی مل سکتی ہے۔ میں اس کے بہت خلاف ہوں کہ ہر انسان کو ہر معاملہ میں عقل سے رہنمائی مل سکتی ہے لیکن یہ کہ اس کے جو بنیادی عقائد ہیں جس کے اوپراس کی زندگی کی عمارت کھڑی ہوگی ان بنیادی عقائد کے بارے میں اس کا فطری حق ہیکہ وہ اپنی عقل سے اس کو صحیح سمجھے اور اس کو عقل کے مطابق ثابت کرسکے۔

سوال: ایک چیز ہے مولانا صاحب آپ نے یہ جو کہا کہ عقل کی رہنمائی کوئی ضروری نہیں کہ ہر معاملہ میں ملے تو اگر عقل کی رہنمائی نہیں مل سکتی تو معلوم ہوا کہ وہ غیر فطری چیز ہے۔ کیوں کہ عقل اور فطرت میرے خیال سے دونوں لازم و ملزم چیز ہیں۔
جواب: نہیں یہ بہت اچھا سوال ہے میں اس کو ذرا تفصیل سے بیان کروں گا اور اس کو ذرا سمجھنے کی ضرورت ہے اور بہت ٹھنڈے دل سے کہ عقل اور فطرت دونوں ایک نہیں ہیں دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ بلکہ انسان کی فطرت یہ چاہتی ہے کہ وہ ہر معاملہ میں عقل کی پیروی نہ کرے ہر معاملے میں عقل کے پیچھے نہ پڑے یہ بات آپ کو شاید ہی معلوم ہو۔ مگر میں اس کی تشریح کرتا ہوں۔ دیکھئے ان کے پاس علم کے جتنے بھی ذرایع ہیں وہ مختلف قسم کے ہیں۔ مثلاً ایک علم کا ذریعہ جو اس خمسہ میں پانچ حواس آنکھ سیکان ہے ناک ہے ہاتھ ہے وغیرہ اس کے ذریعہ ہم معلوم کرلیتے ہیں آنکھ سے دیکھ کر کان سے سن کر ناک سے سونگھ کر ہاتھ سے چھو کر معلوم کرلی۔ حواس خمسہ کا ایک مخصوص دایرہ ہے اور اس میں ہر ایک کی تقسیم کار ہے۔ اور ہر ایک کے کام بھی دوسرے سے مختلف ہیں۔ آنکھ دیکھ سکتی ہے سن نہیں سکتی۔ کان سن سکتا ہے دیکھ نہیں سکتا ۔ ہاتھ چھو سکتا ہے مگر اس سے چل نہیں سکتے۔ تو ان حواس کے مخصوص دائرے ہیں کہ جس کے اندر وہ کام کرتے ہیں۔ اس دائرے سے باہر وہ کام نہیں کرتے۔ پھر ان حواس خمسہ مجموعہ کا بھی ایک دائرہ ہے کہ اس سے آگے چل کر وہ خواس خمسہ کام نہیں دیں گے مثلاً یہ کہ اب میں آنکھ سے دیوار تک دیکھ سکتا ہوں دیوار کے پار میں ان حواس خمسہ کام نہیںلے سکتا۔ لیکن ان حواس خمسہ کے دائرے سے آگے کیے ہمیں ایک ذریعہ علم دیا گیا۔ اور وہ ہے عقل کہ جب ہمیں یہ دروازہ نظر آرہا ہے تو لازم ہماری عقل یہ رہنمائی کرے گی کہ اس دیوار کے ادھر کوئی جگہ موجود ہے کوئی زمین ہے کوئی کمرہ ہے کوئی صحن ہے اگرچہ ہم حواس سے وہ چیز معلوم نہیں کرسکتے۔ تو جہاں حواس خمسہ کا دائرہ ختم ہوتا ہے وہاں سے عقل کا دائر شروع ہوتا ہے۔
سوال: نہیں مولانا صاحب! ایک بات سنیں آپ نے ابھی کہا کہ ہمیں کسی چیز کو سمجھنے کے لیے عقل کی ضرورت نہیں۔
جواب: نہیں میں نے یہ بھی نہیں کہا۔ میں اپنی پوری بات واضح کردوں پھر آپ کہیں یعنی میں نے یہ عرض نہیں کیا کہ انسان کو سمجھنے کے لیے عقل کی ضرورت نہیں۔ نہ میں نے یہ کہا کہ حواس خمسہ کی ان سب میں سے کوئی بات نہیں ہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ علم جو انسان کو حاصل ہوتا ہے علم نہ صرف حواس خمسہ سے حاصل ہوتا ہے نہ صرف عقل سے حاصل ہوسکتا ہے یعنی اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرلے جتنا بھی علم مجھے حاصل ہوگا وہ سارا عقل کی بنیاد پر ہوگا۔ تو وہ بھی غلط ہے اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے کہ جتنا بھی علم مجھے حاصل ہوگا وہ صرف حواس خمسہ کی بناء پر حاصل ہوگا۔ تو یہ بھی غلط ہے بلکہ علم کے مختلف ذرایع انسان کے پاس ہیں۔ ایک ذریعہ حواس خمسہ ہیں کچھ باتیں ہمیں حواس خمسہ سے حاصل ہو تیہیں لیکن یہ حواس خمسہ سے جو باتیں حاصل ہوتی ہیں ان کا ایک محدود دائرہ ہے اس کے اندر وہ ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ اور ہمیں علم بخشتے ہیں۔ اس دائرے سے باہر جاکر حواس خمسہ ہمیں کام نہیں دیتے وہاں ہمیں ضرورت پڑتی ہے عقل کی۔ جہاں حواس خمسہ ختم ہوجاتے ہیں وہاں ہمیں عقل کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور ہم عقل سے بہت سی چیزیں معلوم کرتے ہیں۔ جو حواس خمسہ سے نہیںمعلوم کرسکتے تو عقل اس جگہ پر کام دیتی ہے جہاں حواس خمسہ کام کرتاچھوڑ دیتے ہیں، لیکن اب عقل کے ذریعہ آپ حواس خمسہ کی چیزیں معلوم کرنا چاہیں تو یہ نہیں ہوسکتا۔
سوال: یہ بات واضح نہ ہوسکی؟
جواب: مثلاً میں بتاؤں! یہ شربت ہے یہ سرخ رنگ کا ہے یہ علم ہمیں حاصل ہوا تو کس چیز سے حاصل ہوا آنکھ کے ذریعہ شربت کی سرخی کا علم ہوا۔ اب اگر کوئی شخص کہے کہ آنکھ تو کرلو بند اور اب عقل سے بتاؤ کہ اس کا رنگ سرخ ہے یا سبز ہے، آنکھ تو بند کرلیں اور صرف عقل سے اس کا رنگ معلوم کرنا چاہیں تو کبھی معلوم نہیں ہوسکتا۔
تو اس سے معلوم ہوا کہ ہر چیز کا علم عقل سے نہیں ہوسکتا بلکہ سب سے قریب ترین ذریعہ حواس ہے اس کے بعد دوسرا ذریعہ انسان کے پاس عقل ہے۔ جہاں عقل اور حواس خمسہ میں تضاد ہوجائے کہ حواس خمسہ ایک بات کہہ رہے ہیں اور عقل دوسری بات تو اس وقت آپ کیا کریں گے؟
سوال: یہ غیر فطری عمل ہے۔
جواب: تو ظاہر ہے کہ عقل نے جو نتیجہ نکالا وہ صحیح نہیں کیوں کہ حواس خمسہ جو علم دے رہے ہیں۔ وہ زیادہ یقینی ہے تو جہاں پر عقلوں میں لوگوں کے درمیان تفاوت ہوجاتا ہے کہ ایک شخص نے ایک نتیجہ نکالا اور دوسرے نے دوسرا نتیجہ تو اب جس نتیجہ کی حواس خمسہ تائید کرتے ہوں گے اس کو قبول کرلیا جائے گا۔ اور جس کی مخالفت کرتے ہوں گے اس کو ردّ کردیا جائے گا، لیکن حواس خمسہ کی رہنمائی جس طرح محدود ہے اسی طرح عقل کی رہنمائی بھی محدود ہے کہ وہ بھی ایک جگہ پر جاکر رک جاتی ہے۔ اور اس کا دائرہ ختم ہوجاتا ہے۔ وہاں دائرہ شروع ہوتا ہے وحی کا یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی ہدایت کا۔ جو کہ انبیاء کرام کے ذریعہ دی جاتی ہے تو یہ دائرہ جو شروع ہوتا ہے وہاں سے جہاں سے عقل کی پرواز ختم ہوجاتی ہے اور عقل کی پرواز ختم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نری اور صرف عقل کی بنیاد پر اس چیز کا ادراک نہیں کرسکتے۔ وہ ہمیں وحی کے ذریعہ بتائی جاتی ہے۔
سوال: اگر وہ حکم عقل کی سوچ کی بناء پر واضح ہو مگر وحی کا حکم اس سے بالکل متضاد ہو۔ اس وقت کیا کریں گے؟
جواب: وہ وحی نہیں ہوگی بلکہ کچھ اور ہوگا جس طرح میں نے بتایا کہ حواس خمسہ کے خلاف عقل کہہ رہی ہو تو آپ عقل کو چھوڑ دیں گے۔ کہیں گے کہ یہ عقل کا تقاضہ نہیں ہے۔ غلط نتیجہ نکالا۔ اسی طرح کوئی وحی کے نام سے ایسی بات پیش کرتا ہے جو عقل کے خلاف ہے تو عقل کے خلاف ہونے کی وجہ سے کہا جائے گا کہ وہ وحی ہے ہی نہیں وہ تو کچھ اور ہوگا جیسے کہ ابھی میں نے پہلے عرض کیا کہ تین ایک اور ایک تین گویا معمہ ہے کہ کہا جائے کہ تین کو ایک مان لیا اور ایک کو تین مانے کھلی ہوئی عقل کے خلاف ہے کوئی بھی عقل قبول نہیں کرسکتی۔ اس لیے کوئی یہ کہے کہ یہ وحی ہے تو وہ غلط کہتا ہے۔
لیکن ایک بات یاد رکھیے اور وہ یہ کہ وحی عقل کے خلاف تو نہیں ہوسکتی مگر یہی چیزوں پر مشتمل ہوسکتی ہے جو عقل کی پرواز سے باہر ہو وہ دو چیزوں میں فرق ہوتا ہے۔ ایک تو ہوتا ہے عقل کے خلاف ہونا اور ایک ہوتا ہے ماورائے عقل۔ دراصل دونوں میں خلط ملط کرنے سے ایک بہت بڑی غلط فہمی ہوتی ہے، عقل کے خلاف اس چیز کو کہیں گے کہ اس کے اتنے سے کوئی عقلی محال لازم آجائے اور عقل اس کے باطل ہونے پر دلیل دیتی ہو۔ اس کو خلاف عقل کہتے ہیں انگریزی میں Impossible کہتے ہیں اور ایک ہوتا ہے، ماورائے عقل یعنی عقل کے پاس اس کے باطل کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے، لیکن اس کو ثابت کرنے کے لیے بھی کوئی دلیل نہیں ہے اور اس کو اس کی نظیر نہیں ملتی، اس لیے اس کووہ اجنبی چیز محسوس ہوتی ہے اور حیرت انگیر بات لگتی ہے جسے آپ Improbable کہہ سکتے ہیں، چوں کہ عقل کو اس بات پر تجربہ نہیں ہوتا۔ اس واسطہ اس کو عجیب سے معلوم ہوتی ہے، اس لیے نہ اس کے پاس اس کے اثبات کا ذریعہ تو دونوں میں بہت فرق ہے Impossible الگ اور Improbable الگ۔ اب یہ ہوتا ہے کہ وحی کی طرف سے کوئی ایسی بات تو نہیں کہہ جاسکتی جو کہ Impossible ہو یعنی عقل کی دلیل کے خلاف لیکن ایسا ہوسکتا ہے کہ وحی مبین کوئی ایسی بات ہو جو کہImprobable یعنی عقل کی پرواز سے اوپر ہو اور وہ بالکل عین فطری بات ہے جس طرح پر کہ میں نے کہا کہ حواس خمسہ کے دائرہ کے بعد عقل کا دائرہ شروع ہوتا ہے کہ جس چیز کا حواس خمسہ ادراک نہیں کرسکتے، عقل اس کا ادراک کرسکتی ہے تو اسی طرح جس چیز کا عقل ادراک نہیں کرسکتی، اور اس کا دائرہ وہاں تک نہیں پہنچ سکتا، وہاں عقل سے نہیں پہنچا جاسکتا ہے اور وحی اس کا علم عطا کرتی ہے، اگرچہ وہ بعض اوقات اچنبھی معلوم ہوتی ہے، بعض اوقات حیرت انگیز معلوم ہوتی ہے اور بعض اوقات اجنبی سی لگتی ہے۔

مثال کے طور پر وحی نے ہمیں بتایا کہ اوپر آسمان ہے اب ہمارے حواس خمسہ تو آسمان کو نہیں دیکھتے اور عقل اس تک نہیں پہنچتی، ہمیں جو نظر آرہا ہے یہ تو آسمان نہیں ہے۔ ظاہر ہے یہ جدنگاہ ہے جو ہمیں نیلا نیلا نظر آتا ہے تو اس واسطے موجودہ بہت سے سائنس دان یہ کہتے ہیں کہ آسمان ہے ہی نہیں جو یہ کہہ دیتے ہیں کہ آسمان کا وجود نہیں ہے تو یہ بات نہیں ہے کہ آسمان کے نہ ہونے کے وجود پر کوئی دلیل قائم ہوگئی ہے کہ یعنی دلیل ان کو مل گئی ہے جس کی بناء پر وہ ثابت نہیں ہوا یا یہ کہ اس کی نفی پر کوئی دلیل قائم کردی ہو، ایسا نہیں ہوا تو اس واسطے اگر وحی یہ کہتی ہے کہ آسمان ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ صاحب ہمیں نظر نہیں آرہا، نہ آنکھوں سے نظر آتا ہے، نہ ہماری عقل کہتی ہے کہ یہ کوئی ضروری چیز ہے کہ آسمان ہو، لیکن ساتھ ہی عقل کے اعتبار سے وہ کوئی دلیل بھی ایسی قائم نہیں کرسکتے جس کی بناء پر یہ کہا جائے کہ آسمان موجود نہیں ہوسکتا، ممکن نہیںاور آسمان کا وجود Impossible ہے آسمان کا وجود نہیں ہے۔ ہاں یہ کہ ہماری اپروچ (پہنچ) وہاں نہیں ہوسکتی، ہوسکتا ہے کہ بعد میں اپروچ ہوجائے یہاں پر اس قسم کی کوئی بات ہے تو وہ حواس خمسہ یا عقل کے ماورا کوئی بات ہے، لیکن عقل اس کے عدم وجود پر کوئی دلیل نہ پیش کرسکی۔
سوال: کیا اسلام نے یہ بھی کہا ہے کہ سورج زمین کے گرد گھومتا ہے۔
جواب: نہیں اسلام نے کچھ نہیں کیا، وحی نے کچھ نہیں کیا، کہ سورج زمیں کے گرد گھومتا ہے۔
سوال:لیکن احمد رضا خاں بریلوی نے ایک کتاب لکھی ہے میں نے پوری نہیں پڑھی مگر اس میں لکھا ہے کہ سورج زمین کے گرد گھومتا ہے تو یقینا قرآن مجید ہی سے وہ آئیڈیا لیا ہوگا۔
جواب: اصل میں ایسا ہے کہ وحی میں صاف طور پر تو کچھ بھی نہیں ہے کیوں کہ قرآن مجید کا یہ موضوع نہیں ہے اس لیے قرآن مجید نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ زمین گھومتی ہے، چاند گھومتا ہے یا سورج گھومتا ہے، لیکن لوگوں نے کسی لفظ سے کچھ استنباط کیا، کس نے کچھ، اس میں اختلاف رائے کی گنجائش ہے، یہ کوئی عقیدہ کا مسئلہ نہیں، اس میں کوئی بھی تحقیق ہوگی وہ اسلام کے خلاف اور وحی کے خلاف نہ ہوگی، تو میں نے عرض کررہا تھا کہ وحی کے اندر Impossible تو نہیں ہوسکتا اور اگر کسی وحی میں کوئی Impossible کو وہ وحی نہیں ہے غلط ہے وہ دھوکہ ہے لیکن اگر کسی وحی کے اندر کوئی بات کہی جارہی ہے جوکہ Improbable تو ہے۔Impossible نہیںرہے تو محض اس بناء پر کہ وہ ہماری عقل میں نہیں آرہی ہے اور ہم اسے باور نہیں کرپارہے۔ یا وہ ہمیں نظر نہیں آرہا اس بناء پر ہم فیصلہ نہیں کرپاتے تو جس طرح کہ بہت سی باتیں عقل میں آتی ہیں مگر آنکھ سے نظر نہیں آتیں اس کے باوجود ہم اسے مانتے ہیں تو اسی طریقہ سے عقل سے ہم باور نہیں کر پاتے ہیں۔مگر وحی نے ہمیں بتادیا اور وہ Improbable کبھی نہیں ہیں تو اسے ہمیں تسلیم کرنا چاہیے اور وہ کوئی فطرت کے خلاف نہیں ہے۔ اسی میں مسئلہ آتا ہے آگے چل کر خیر اور شر کا کہ دنیا کے اندر کون سی چیز اچھی ہے، کون سی چیز بری ہے جو بنیاد ہے تمام مذاہب کی تو آپ اس کے اچھے اور برے ہونے کے بارے میں معلومات کا ذریعہ کیا ہوگا، کسی چیز کا اچھا ہونا یا برا ہونا نہ حواس خمسہ سے معلوم کرسکتے ہیں، دوسرا ذریعہ عقل کا ہوسکتا ہے کہ اس سے پتہ چلا سکتے کہ یہ اچھی چیز ہے یا بری، مگر وہ یقینی ذریعہ ہمیں اس لیے معلوم نہیں ہوتا کہ لوگوں کی عقل میں تفاوت ہے ایک شخص ایک چیز کو اچھا کہتا ہے اور دوسرا شخص دوسری چیز کو۔ ایک ایک چیز کو اچھا کہتا ہے، دوسرا اسی چیز کو برا کہتا ہے، اس بناء پر عقلوں میں تفاوت ہوتا ہے۔
مثلاً آپ دیکھئے کہ یہ زنا ہے(Adultery) اس کو موجودہ معاشرہ ۔۔۔۔۔۔کہہ رہا ہے کہ کوئی حرج نہیں، اگر دونوں آپس میں رضا مند ہوں تو کیا مضائقہ ہے اور بہت سے لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ بہت بری بات ہے۔ اور بہت خطرناک بات ہے۔ تو ایک شخص کی عقل رہنمائی کررہی ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں، ایک شخص کی عقل رہنمائی کررہی ہے، کہ حرج ہے تو اس لیے اگر ہم یہ فیصلہ کریں کہ ہر چیز کی خیر اور شر (اچھا اور برا) ہونے کے بارے میں عقل ہی فیصلہ کرے گی تو پھر اس کے نتیجہ میں کوئی متفقہ فارمولا کبھی پیدا نہیں ہوسکتا اور کسی انسان کی کوئی قدر اور ویلیو صحیح و سالم نہیں رہ سکتی۔ اب
میں آپ کو بتاؤں مثال کے طور پر کہ ایک ’’باطنی‘‘فرقہ گزرا ہے جو کہ ایک بہت بڑی سیاسی تحریک تھی، محمود غزنوی کے زمانہ میں اس کا ایک لیڈر ہے، اس کا نام ہے عبید اللہ بن حسن پیروانی، تو اس نے اپنے پیرووں کے نام ایک بہت بڑا خط لکھا، اس خط کے اندر لکھا کہ یہ مذہب کے نام پر لوگوں نے ڈھکوسلے بنا رکھے ہیں اور مذہب کے نام پر انسانوں کا استحصال کر رکھا ہے، اور خواہ مخواہ لوگوں کی زندگی کے اندر جو لذتیں ہیں جو راختیں ہیں، ان سے محروم کرنے کے لیے خدا اور رسول کا یہ چکر لگا رکھا ہے، سب چھوڑ دیئے میں کہتا ہوں کہ اس سے زیادہ حماقت کی بات کوئی اور نہیں ہوسکتی کہ ایک شخص کے پاس اس کے گھر کے اندر اس کی بہن موجود ہو اور وہ انتہائی خوب صورت اور حسین بھی ہے اور وہ اس کی طبیعت سے اور مزاج سے بھی واقف ہے بچپن سے وہ ساتھ پلے بڑھے ایک دوسرے کو وہ خوب جانتے ہیں، تو اس بہن کا تو اس نے ہاتھ پکڑا دیا دوسرے کو ایک اجنبی شخص کو جو نہ اس کے مزاج سے واقف ہے نہ یہ اس کے مزاج سے واقف، اس خوب صورت بہن کا ہاتھ تو دوسرے کو پکڑا دیا، اور جناب خود کہیں اور سے اٹھالیا جو نہ شکل و صورت کے اعتبار سے اس جیسی ہے اور نہ عادات و مزاج کے متعلق جانتی ہے، نہ اس کے طرز انداز کو پہچانتی ہے، اس سے زیادہ حماقت اور بے وقوفی کی بات میں نہیں سمجھتا کہ کیا ہوسکتی ہے کہ آدمی اپنے گھر کی تو دولت لٹا دے اور دوسروں کی دولت کے پیچھے پھرتا پھرے، تو اب یہ کہ آپ کہتے ہیں کہ بہن کے ساتھ ایسی حرکت کرنا بے حیائی و بے غیرتی کی بات ہے، میں کہتا ہوں کہ کیا بے حیائی کی بات ہے، اگر بہن وہ اپنے بھائی کے لیے بستر بچھا سکتی ہے، اس کے لیے آرام و راحت کا انتظام کرسکتی ہے، کھانا پکا سکتی ہے اور اس کی دوسری راحت کا بندوبست کرسکتی ہے تو اگر جنسی راحت پہنچادی تو اس میں کیا تکلیف ہوئی آپ کو بتایئے کیا تکلیف ہے۔ آپ کو تو یہ اس نے ایک بہت بڑا ایک مضمون لکھا اب آپ اس پر جو چاہیں تبصرہ کریں، لیکن میں ایک بات ضرور جانتا ہوں کہ اس کی اس دلیل کا جواب صرف عقل کی بنیاد پر کبھی نہیں دیا جاسکتا، کیوں کہ اس میں منطقی پہلو ہے تو خالص عقل کی بنیاد پر آپ جواب دینا چاہیں میں چیلنج کرتا ہوں پوری دنیا کو، کوئی جواب نہیں دے سکتا۔ خالص عقل کی بنیاد پر کیا خرابی ہے اگر بہن بھائی ہاتھ ملا سکتے ہیں، جسم کا ایک حصہ دوسرے حصے سے مس کرسکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ وہ جنسی مخالطت۔۔۔۔۔نہیں کرسکتے، ہاتھ سے ہاتھ ٹکرا سکتا ہے تو بتایئے عقلی اعتبار سے کیا فرق ہے۔ آپ عقل کی بناء پر بتایئے کہ کس وجہ سے وہ ممنوع ہے اور یہ جائز ہے، ہاتھ ملانا جائز اور مباشرت جائز نہیں۔
خالص عقل کی بنیاد پر اس کی اس بات کا جواب نہیں دیا جاسکتا اور یہی وہ خالص عقل ہے کہ جب صرف اسی کی بنیاد پر انسان چلتا ہے تو یہاں تک پہنچ جاتاہے۔ اب یہ صدائے بازگشت بھی آپ نے سنی ہوگی کہ جرمنی کے اندر یہ تحریک چل رہی ہے کہ بہنوں کے ساتھ شادی وغیرہ کی جائے۔
سوال: مولانا صاحب آپ کی بات سے یہ چیز ثابت ہوئی کہ شر اور خیر کا فیصلہ عقل کی بنیاد پر نہیں ہوتا، مقصد آپ کا یہی ہے؟
جواب: جی وحی تو آتی ہے اسی جگہ پر جہاں پر عقل کی پرواز ختم ہورہی تھی، وحی نے آکر رہنمائی کردی تو اگر فرض کیجیے کہ وحی کی طرف سے انسان کے لیے کوئی حکم آتا ہے لیکن وہ انسان کی کسی لذت میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو اس کی یہ کہہ کر ردّ نہیں کیا جاسکتا ہے کہ یہ عقل کے خلاف ہے کہ وہ لذت میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، اس لیے کہ ہم انسان کی لذت کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، اس واسطے کہ ہر انسان کو اس بات کی چھوٹ دے دی جائے کہ جتنی چاہو لذت حاصل کرلو، جس طرح چاہو حاصل کرو تو کبھی بھی معاشرے کے اندر کوئی انتظام قائم نہیں رہ سکتا ایک انار کی پھیلے گی، ایک افراتفری پھیلے گی اور فساد رونما ہوگا، اس لیے لذت پر کوئی نہ کوئی روک تو ہوگی لازماً اور لذت جو ہے اس پر روک عائد کون کرے، عقل کرے، عقل تو یہ کہہ رہی ہے ۔ حواس خمسہ کریں تو حواس خمسہ کس بات پر روک عائد کریں گے، عقل روک عائد نہیں کرسکتی اور حواس خمسہ بھی روک قائم نہیں کرسکتے۔ تو سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں ہے کہ یہ کہا جائے کہ وحی اس روک کو قائم کرنے والی ہے لہٰذا اگر وحی انسان کی کسی لذت پر روک اور ممانعت قائم کرتی ہے تو یہ فطرت کا عین تقاضہ ہے اور یہ انسان کی بہبود کا ایک تقاضہ ہے اس کی فلاح کا تقاضہ ہے اگر یہ روک قائم نہیں کی جائے گی تو زمین کے اندر ایک فساد برپا ہوگا اور اسی کو قرآن کریم نے ایک لفظ میں کہہ دیا قرآن کریم کی آیت ہے:
ترجمہ: کہ اگر حق یعنی وہ حق جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے۔ وہ اگر پیروی میں لگ جائے ان لوگوں کی خواہشاتِ نفس کی کہ جس طرف نفس اس حق کو لے جانا چاہے اس طرف لے جائے تو اس زمین اور آسمان میں فساد برپا ہوجائے گا اور یہ آسمان اور زمین باطل ہوجائیں گے اس لیے کہ ہر شخص اپنی لذت کے لیے آزاد ہے تو اپنی لذت کے لیے آزاد ہے تو اپنی لذت کے حصول کے لیے وہ کہتا ہے کہ می تمہاری چوری بھی کروں گا میں تمہارے یہاں ڈاکا ڈالوں گا میری لذت کی تسکین اس طرح ہوتی ہے تو اس لیے لذت پر روک عائد کرنا پڑے گی اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہے اور وحی کے علاوہ کوئی روک عائد کرنے والا نہیں لہٰذا وحی کے ذریعہ روک تو عائد ہوگی اور وحی کے ذریعہ جو روک عائد ہورہی ہے اس کو فطرت کے خلاف کہنا بالکل غلط ہے بلکہ یہ عین فطرت کے مطابق ہے۔ ہاں فطرت کے تقاضے کے خلاف اس وقت ہوگا جب کہ اس کی لذت پر اس طرح روک عائد کی جائے کہ جو جائز فطری تقاضہ ہے وہ کبھی ختم ہوجائے مثال کے طور پر کہ انسان کے نفس میں غصہ کا تقاضہ ہے خواہشات نفس ہیں۔ جنسی تقاضے ہیں۔ اب اگر بالکل ان پر اس طرح رکاوٹ قائم کردے کہ ان خواہشات کا پیدا ہونا ہی دل میں جرم ہے تو وہ فطرت کے خلاف ہے کیوں کہ اس حکم نے اس فطری تقاضے کو بالکل کچل دیا لیکن جس میں آپ کو یہ بتادیا کہ اس حد کے اندر یہ خواہش پوری کردو تمہارے لیے جائز ہے اور تمہاری خواہش کو پوری کرنے کا دائرہ یہ ہے اس دائرے سے باہر نکلوگے تو تمہارے لیے ناجائز تو چوں کہ اس حکم نے اس کے فطری تقاضے کو کچلا نہیں اس لیے وہ اس کی فطرت کے عین مطابق۔
سوال: یہ بات تو سمجھ میں آگئی، لیکن ایک سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ہم سے کوئی منکر خدا یہ پوچھتا ہے کہ خدا کے وجود کی کیا دلیل ہے؟ تو کیا اس کے جواب میں ہم یہ کہہ کر اس کو مطمئن کرسکتے ہیں کہ یہ عقل سے بلند چیز ہے؟
جواب: نہیں، ہرگز نہیں۔ خدا کا وجود تو ناقابل انکار عقل دلائل سے ثابت بھی ہے۔ خدا کا تصور خواہ ہماری عقل کے ادراک سے کتنا بلند ہوگیا اس کا وجود خالص عقلی دلائل سے ثابت ہے اور ہم اس کو عقلی دلائل سے ثابت کرسکتے ہیں۔
اور اگر کوئی شخص واقعتا سمجھنا چاہے تو عقلی دلائل ایسے موجود ہیں جس کا انکار ممکن نہیں یہ اور بات ہے کہ کوئی شخص سمجھنا ہی نہ چاہے یا اس کے دل میں عناد ہو یا یہ کہ وہ پہلے سے یہ تہیہ کیے بیٹھا ہو کہ اس مسئلے کو مجھے سمجھنا ہی نہیں تو اس کا تو کوئی انسان بھی حل نہیں پیش کرسکتا۔ ہم خدا کے وجود کے صرف اس بناء پر قائل نہیں کہ قرآن مجید میں آیا ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے نہیں ہم خدا کے اس لیے قائل ہیں کہ خدا کا وجود ناقابل انکار عقلی دلائل سے ثابت ہے اور عقلی دلائل اس بات کی رہنمائی کرتے ہیں کہ خدا کے وجود کو تسلیم کیا جائے۔ فلسفیوں کے بات دور کی ہے ایک معمولی دیہاتی وہ بھی یہ کہتا ہے کہ جو چیز زمین پر ہوتی ہے وہ دلالت کرتی ہے اس بات کی کہ اس کا کوئی بنانے والا ہے۔ تو یہ سارا نظام جو ایک نظم طریقہ سے چل رہا ہے۔ ایک کارخانۂ حیات جو چل رہا ہے یہ بغیر کسی کے بنائے ہوئے نہیں چل سکتا۔ یہ اور اس طریقہ کے بے شمار دلائل یہ سمجھ لیجیے کہ جن لوگوں نے خدا کے وجود کے اوپر عقلی دلائل کی کتابیں لکھی ہیں تو انھوں نے ایک ہزار تک دلائل بیان کیے ہیں اور تمام کامدار خالص عقلی بنیادوں پر ہے۔ خدا کے وجود کا جہاں تک تعلق ہے کسی حدیث یا آیت کی بناء پر نہیں، بلکہ خالص عقل بھی ہماری رہنمائی کرتی ہے یہ ایک ماوراء العقل تو اس بناء پر کہ خدا کا وجود کہ ہم نے ان کو دیکھا نہیں لیکن اس بناء پر نہیں کہ انسان اس کو ثابت نہ کرسکے۔ جو شخص ہم سے خدا کے وجود کے بارے میں سمجھنا چاہے ہم اس کو عقل سے سمجھانے کے لیے تیار ہیں اس بحث کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس کو ہر طرح سے مطمئن کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سوال: قطع کلامی معاف، اگر آپ اس بات کو کسی مثال سے واضح کردیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔
جواب اس کی مثال پیش کرتا ہوں۔ ایک دفعہ خدا کے وجود کے بارے میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی بحث تھی۔ دہریہ ہر زمانہ میں رہے ہیں تو کسی دہریہ سے کا وقت طے تھا۔ اس مقررہ وقت پر امام ابو حنیفہؒ پہنچ نہیں پائے تو دیر سے جب پہنچے تو جاکر کہا کہ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں کہ وقت سے دیر ہوگئی لیکن اتفاق ایسا ہوا کہ میں گھر سے نکال تو سامنے میرے ایک دریا پڑتا دریا کے اندر کوئی کشتی نہیں تھی۔ میں کافی دیر کھڑا رہا اور کوئی کشتی آنہیں رہی تھی۔ انتظار کرتا رہا۔ دریا کے سامنے کچھ درخت لگے ہوئے تھے اتنے میں تیز ہوائیں چلیں تو وہ درخت گرے اور ان درختوں میں چوں کہ شہتیر تھے اس لیے وہ دریا میں گرتے ہی پھٹے اور پھٹ کر پتا نہیں کیا شکل ہوئی کہ وہ تختوں کی شکل اختیار کر گئے اور میں ان تختوں پر بیٹھ گیا۔ ان تختوں نے تیرنا شروع کردیا اور اتفاق ایسا ہوا کہ ہوا کا رخ اسی طرف تھا تو میں اسی پر تیرتا تیرتا اسی طرف آگیا۔ کنارے پر جب پہنچا تو دیکھا کہ ایک گھوڑا جارہا تھا۔ میں نے اس کو پکڑلیا اور اس پر سوار ہو کر یہاں آرہا ہوں۔ اس طرح کی لمبی کہانی امام ابو حنیفہؒ نے ان کو سنانی شروع کردی۔ اس دہریہ نے کہا کہ آپ ہمارے سامنے کیا بچوں کی سی کہانی بیان کررہے ہیں کہ درخت آیا تختے بن گیا وغیرہ وغیرہ۔ امام ابو حنیفہؒ نے فرمایا کہ اس میں عقل کے خلاف کیا بات ہے۔ درخت گر کر تختہ بن گیا اور خود بخود کشتی کی شکل اختیار کرلی اور ایک لوہا کہیں سے گرا اور اس کا چپو بن گیا تو اس میں حیرانی کی کون سی بات
ہے؟ اس دہریہ نے کہا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ درخت خود بخود گر کر تختہ بن جائے اور پھر خود بخود کشتی بن جائے۔ تو امام اعظم ابو حنیفہؒ نے فرمایا کہ اگر میری کہانی صحیح نہیں ہوسکتی تو یہ دنیا خود بخود نہیں بن سکتی۔ دنیا کی جو تعبیر آپ کرتے ہیں کہ یہ درحقیقت مادّہ تھا اور مادّہ ہوتے ہوتے کبھی کوئی چیز لکڑی بن گئی۔ کبھی لوہا بن گیا۔ کوئی درخت بن گیا اور کوئی کچھ اور چیز وغیرہ وغیرہ۔ اور بنا کسی بنانے والے کے ایسے خود بخود ہوگیا ۔ تو اگر میری بات نہیں ہوسکتی تو پھر یہ بھی نہیں ہوسکتی کہ دنیا خود بخود بن جائے۔ تو اس پر وہ دہریہ لاجواب ہو کر خاموش ہوگیا تو یہ ایک سیدھی سی بات نے جو ہر عام انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہوسکتی بے ترتیب سے بے ترتیب جس کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ خود بخود بن گئی۔ لازماًاس کو کوئی بنانے والا ہوتا ہے۔ اب یہ پوری کائنات ہے ایک نظام ہے جو چل رہا ہے۔ سورج ایک خاص وقت پر نکلتا ہے اور خاص وقت پر غروب ہوتا ہے۔ چاند خاص وقت پر نکلتا ہے اور خاص وقت پر غروب ہوتا ہے۔
اور پھر اتنا عجیب و غریب نظام ہے کہ اس کی انتہا کو جائے تو کائنات سیاروں اور نظام شمس سے نیبولاس تک آگے چل کر یہ بات اتنی ہوجاتی ہے کہ انسان کی گنتی ختم ہوجاتی ہے۔ چھوٹانی کے جائیے تو ایک ذرّہ جو ہے ایک چھوٹا سا ذرّہ اس کے اندر پورا نظام شمسی قائم ہے اور اس کے اندر گردش ہورہی ہے تو یہ بغیر کسی کے بنائے پر نے بغیر کسی خالق کے ٭٭ کہ پیدا ہوجائے عقل تسلیم نہیں کرسکتی کہ وہ خود بخود ہورہا ہے۔ کوئی یقینا اس بنانے والا موجود ہے تو یہ ایک ایک چیز یہ دلالت کرتی ہے کہ خدا کا وجود ہے۔
سوال: تو کیا یہ چاند سورج ستارے ہیں یہ کیا خود بخود نہیں ہیں۔ کیا نیچر آف سائنس نہیں ہیں؟
جواب: خدا کے منکر یہی کہتے ہیں کہ یہ خود بخود چل رہا ہے۔ خود بخود ایک میکانکی طرز عمل ہے۔ جس کی بناء پر یہ نظام جاری ہے اول تو یہ ویسے ہی عقل کے خلاف بات ہے کہ خدا کے معنی ہیں ایک ایسی ہستی جو حکمت والی ہو، قدرت والی ہو، اس کو تو مانتے نہیں، اور مادّہ جو بے جان اور بے شعور ہے اس کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ اس لیے خود بخود یہ سارا نظام کھڑا کردیا۔ یہ ویسے ہی عقل کے خلاف بات تھی یہ کائنات کی میکانکی تعبیر بھی۔
لیکن یہ تصور اصل میں انیسویں صدی کا تھا۔ جب آئن اسٹائن کی دوسری تھیوری آئی تو آئن اسٹائن نے آکر اس کے بخیے اکھیڑ دیئے اس میکانکی تصورِ حیات کے اور اب اس نے آکر یہ کہا کہ میلنزم تو اس کائنات میں ہے ہی نہیں۔ اس کی جو پوری تھیوری ہے اس سے اس کائنات سے میکنزم کی نفی ہوتی ہے اور ہر چیز دوسرے سے جدا ہے اس نے کہا کہ آپ سو سال سے اب تک جو میکنزم کی جھک مارتے رہے یہ سب لغویات ہے اور اس کے نتیجے میں اب نئی سائنس ابھری ہے بیسویں صدی کے اندر مشکل یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہر چیز دیر سے پہنچتی ہے تو ہمارے یہاں اب وہ تصورات گردش کررہے ہیں جو انیسویں صدی میں تھے۔ بیسویں صدر کے تصورات صحیح طریقے سے ابھی تک چھائے نہیں ہوئے کتابوں میں لوگ پڑھ لیتے ہیں۔ ذہنوں میں وہی چیز چھاتی ہوئی ہے تو اکیسویں صدی کے تصورات میکانزم والے اب ختم ہوگئے۔ یہی وجہ ہے کہ جدید سائنس دانوں میں جو مشہور سائنس دان ہیں۔ بیسویں صدی کے وہ بیشتر خدا کے قائل ہیں۔ امریکا کے پہلے خلا باز جان گلسن کا ایک مضمون ریڈرز ڈائجسٹ میں چھپا تھا جو میں نے پڑھا اس میں اس نے لکھا کہ اس نے اوپر جاکر کیا دیکھا اور آخر یہ نتیجہ نکالا کہ خدا کا وجود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ یہ سارا نظام اور سسٹم چل رہا ہے۔ یہ بغیر کسی ذات کے نہیں چل سکتا۔ تو مطلب یہ ہے کہ بیسویں صدی کے آخر سائنس دان ہیں وہ خدا کے قائل ہیں اور بنیاد وہی ہے کہ میکانزم کی جو تھیوری تھی وہ ساری کی ساری اس صدی میں آئن اسٹائن کی بنیاد پر بالکل ختم ہوچکی۔ اب بالکل ٭رہی دوسرا کھڑا ہوگیا تو اس لیے ہمارے پاس عقلی دلائل خدا کے وجود پر اتنے موجود ہیں کہ اس سے پوری دنیا کو بھرسکتے ہیں۔
سوال: جناب مولانا صاحب آپ نے جو دلیل دی اس کی بنیاد پر ہم بھی یہ دلیل دیتے ہیں کہ ہر چیز کو کوئی بنانے والا ہے تو پھر خدا کو کس نے بنایا؟
جواب: اس کا جواب تو بالکل کھلا ہوا ہے اور یہ بہت پرانا اعتراض ہے۔
جی ہاں! اعتراض تو پرانا ہے مگر اب تک موجود ہے اور بعض اوقات یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ اعتراضات بہت شدت اختیار کرگئے ہیں جواب اس کا جواب کھلا ہوا موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ یوں چلتے جائیں کہ کائنات کو خدا نے بنایا۔ خدا کو کسی اور نے بنایا اور اس کے اوپر سوال ہوگا کہ اس کو کسی اور نے بنایا۔ اس طرح یہ سوال اوپر چلتا رہے گا یا تو یہ سلسلہ غیر متناہی طور پر چلتا رہے گا اور یہ ’’لاجگ‘‘ کا بنیادی مسئلہ ہے کہ غیر متناہی تسلسل نہیں ہوسکتا۔ یہ اصول مسلمہ ہے۔ تسلسل محال ہے بلکہ ہر چیز کی کوئی نہ کوئی حد ماننا پڑے گی تو یہ تسلسل ہو نہیں سکتا یقینا کسی جگہ پر جاکر رکنا پڑے گا۔ یا تو یہ کہیے کہ یہ کروڑوں ذات، کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کھربوں بلکہ اس سے بھی آگے جہاں تک گنتی ختم ہوجائے۔ یا تو یہ کہیے کہ یہ سب اصل ہیں کائنات کی اور ان سب کا کوئی بنانے والا نہیں ہے یا ایک خدا کے بارے میں کہہ دیجیے کہ اس کا کوئی بنانے والا نہیں ہے۔ تسلسل تو ہو نہیں سکتا۔ لازماً کہیں رُکنا پڑے گا اور جس جگہ پر رکیں گے۔ یا یہ کہیے کہ مادّہ کے جتنے لامحدود ذرات پائے جارہے ہیں وہ سارے کے سارے خود پیدا ہوگئے ہیں یا ایک خدا کے بارے میں کہہ دیجیے اور ظاہر ہے کہ خدا کے بارے میں یہ کہنا اس واسطے صحیح ہوگا کہ جب ہم کسی ذات کے لیے یہ تصور کریں گے کہ اس نے ساری کائنات کو پیدا کیا تو ظاہر ہے کہ اس کی قدرت وسیع ہوگی۔ اس کا علم وسیع ہوگا ۔ اس کی حکمت وسیع ہوگی۔ اس کی ہر چیز کو وسیع ماننا پڑے گا۔ لہٰذا اس کے لیے یہ باور کرلینا کہ اس نے یہ چیزیں پیدا کری ہیں تو عقل اس کے خلاف نہیں جاتی۔ کھربوں بے جان ذرات جن کے بارے میں ہم آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ ان میں نہ عقل ہے نہ شعور ان کے بارے میں یہ دعویٰ کرنا کہ کائنات کا یہ مستحکم نظام انھوں نے بنادیا ہے پرلے درجے کی حماقت ہے۔
سوال: آپ نے آسمان کا کہا تو آسمان کی تعریف کیا ہے۔ نظر کے لحاظ سے آسمان کی تعریف کیا ہوگی؟
جواب: آسمان کی تعریف یہ کرتے ہیں کہ ایک جسم ہے جس کی کوئی بلندی کی مقدار شریعت نے نہیں بتائی بلکہ ایک جسم ہے جو کہ زمین پر محیط ہے اوپر کی طرف ہے اورکائنات کا جز ہے۔
سوال: یہ انسان جو دوسرے سیارات میں جاتا ہے یعنی ایک سیارے سے دوسرے سیارے کی طرف تو کیا آسمان کو پار کر کے جاتا ہے۔
جواب: نہیں ایک سیارے سے دوسرے سیارے کی طرف جانے کے لیے آسمان سے چار جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سوال: اچھا مولانا : وجود خدا کی یہ عقلی دلیل تو واضح ہوگئی اب ایک بات اور بتایئے کہ معجزہ کی حقیقت کیا ہے؟
جواب: معجزہ دراصل انبیاء علیہم السلام کے ہاتھ پر ظاہر ہوتا ہے، یہ کوئی حیرت انگیز کا زمانہ ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کی سچائی کو ظاہر کرنے کے لیے ظاہری اسباب کے بغیر ظاہر فرماتے ہیں۔ یہ معجزات عقلی طور پر ناممکن تو نہیں ہوتے، لیکن حیرت انگیز اور ماورائے عقلی ضرور ہوتے ہیں۔
سوال: بعض ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو کہ فی الوقت انسانوں کو سمجھ میں نہ آتیں۔ جیسے کہ ایک جاہل آدمی ہے اس کے سامنے دو چیزیں ملادی جائیں کہ اس سے وہ چیز بدل جائے یا رنگ بدل جائے جیسا کہ تیز اب میں میٹھا سوڈا ڈال دیا جائے تو رنگ بدل جاتا ہے تو اس کے نزدیک وہ معجزہ ہوگا جب کہ میںجاننا ہوں کہ یہ تیزاب کی تاثیر ہے اور میرے نزدیک وہ معجزہ نہیں ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کچھ کام کررہے ہیں جو ہم نہیں سمجھتے اس لیے ہم کہہ دیتے ہیں کہ وہ معجزہ ہے اور بعد میں ہم سمجھنے لگتے ہیں تو وہ معجزہ نہیں لگتا ہوسکتا ہے کہ بعد میں وہ کام ہم کرسکیں تو یہ انسان کی عقل پر انحصار کرتا ہے جو نہ سمجھ میں آئے اس کو معجزہ کہتا ہے جیسے جنوں کے وجود کو فی الحال ہم سائنس کے طریقے سے ثابت نہیں کرسکے یعنی ہماری سائنس نے اسٹویٹ ٹیکنالوجی میں اتنی ترقی نہیں کی کہ ان کے جم کو ہم ریکارڈ کرسکیں تو جب ہم ان کے جسموں کو ریکارڈ کرسکیں گے تو پھر ہمارے لیے معجزہ نہیں رہیں گے۔
جواب: آپ نے ٭ ٹھیک کہا مابعد فرق اتنا ہے کہ معجزہ جو ہے وہ ظاہری اسباب کے ذریعے ہونے کے بجائے خالص اللہ تعالیٰ کی قدرت سے ہوتا ہے۔ معجزہ اس عمل کو کہتے ہیں جو عام عادت کے خلاف جو اور براہ راست اللہ تعالیٰ نے کسی ظاہری سبب کو واسطہ بنائے بغیر کوئی کام کسی نبی کے ہاتھ کرکے دکھا دیا ہو۔
سوال: تو پھر ہم لوگ عام طور پر جو کہتے ہیں کہ آپ نے معجزہ دکھادیا تو یہ غلط بولتے ہیں۔
جواب: یہ محاورہ بولتے ہیں حقیقت میں معجزہ نہیں ہوتا۔
سوال: جناب نبی سے کوئی بات ناممکن ہوجائے تو معجزہ اور کسی اولیا سے سرزد ہوجائے تو کرامت ہے لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بعض اوقات کسی عام آدمی سے کوئی ناممکن بات ہوجائے یعنی جسے عقل سلیم نہ تسلیم کرتی ہو تو اس کو کیا کہیں گے اس کو ہم محاورتاً تو معجزہ کہتے ہیں لیکن اس کو اصطلاحی الفاظ ہیں کیا کہا جائے گا۔ جو اگر وہ کسی سچے مسلمان آدمی سے سرزد ہوجائے تو اسے بھی کرامت ہی کہیں گے۔ معجزہ میں یہ ہوتا ہے کہ ظاہری اسباب کے واسطے سے ماورا ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں ہوتا مثلاً آگ جلاتی ہے اور یہ اس کا عام دستورہے لیکن اگر کسی وقت اس کے اندر سے یہ خاصیت ختم ہوجائے تو وہ مختلف طریقوں سے ختم ہوسکتی ہے۔ ایک شخص وہ مادّہ نکالیتا ہے جس سے آگ اس پر اثر نہیں کرتی تو اس کو آگ نہیں جلائے گی اگر یہی کام اللہ تعالیٰ محض اپنی قدرت سے بغیر کسی ظاہری سبب کے کسی نبی کے لیے کوئیں گپور کا ہے اگر کسی دیہاتی کے سامنے آپ یہ کہیں گے کہ ایک دماغ بنالیا ہے اس قسم کا کہ وہ خود بخود کرلیتا ہے تو وہ کہے گا کہ پاگل پن کی بات ہے اس واسطہ کے اس کے ذہن میں اس بات کا تصور نہیں آسکتا وہ اس کو ناممکن سمجھتا ہے حالانکہ ناممکن نہیں تھا اسی بناپر تو ہوگیا بعض دفعہ انسان کا ذہن کسی چیز کے لیے تیار نہیں ہوتا تو وہ اس کو ناممکن اور حیرت انگیز تصور کرتا ہے۔ میں نے خود امریکا میں دیکھا کہ رات کو ایک شخص دس بجے بنک گیا بنک بند ہونے کے بعد اور اس کا اکاؤنٹ اس بنک میں ہے اور اس کو دس ہزار پانچ سو ستر روپے پچھتّر پیسے چاہئیں اس نے اتنے پیسے اس کارڈ میں لکھ دیئے اس نے ایک کمپوٹر میں ڈال دیئے وہ کارڈ اس مشین میں جائے گاپہلے یہ چیک کرے گا کہ اس کا اکاؤنٹ ہے اس کے بعد وہ یہ دیکھے گا کہ اس اکاؤنٹ میں انتی رقم موجود ہے یا نہیں اور پھر وہ دستخط چیک کرے گا اور اس کے بعد وہ کوڈ نمبر چیک کرے گا جو کہ اس کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں اس کے بعد وہ پیسے نکالے گا اور اس کی ریز گاری کرائے گا اور اس کے بعد اسی تاریخ اور رقم کا اندراج کرکے اس شخص کو رقم اس سے مل جائے گی یہ تمام کام دو تین منٹ میں ہوگئے تو یہ عقل میں آنے والی بات نہیں تھی مگر ممکن تھی اسی لیے وجود میں آگئی یہ کام چوں کہ سائنٹفک ذرائع سے ہوا اس لیے یہ ٭ہے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ وزن اعمال کہ ہر عمل کا وزن ہورہا ہوگا۔ یا یہ کہ جتنے اعمال ہیں وہ ان کے پاس لکھے جارہے ہیں۔ پہلے لوگ یہ کہتے تھے کہ کس طرح لکھا جاسکتا ہے اور کس طرح محفوظ رہے گا۔ مگر موجود دور میں دیکھئے یہ ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے تمام باتیں محفوظ ہورہی ہیں۔ ریکارڈ کو چھوڑ دیجیے ایسے کیمرے آگئے ہیں کہ آپ اٹھ کر چلے جائیں اور آدھ گھنٹہ تک آکر اسی جگہ سے سابقہ تصاویر اتار لیجیے ’’ہیٹ کی ریز سے ‘‘ تصویر بنالیتے ہیں اس سے امریکا میں ایک طیارہ پکڑا تو وہ کیسے ہوگیا ، ناممکن نہیں تھا پہلے Impossible لگتا تھا لیکن Impossible نہیں تھا Improbable تھا اب تو اس بات کی تحقیق ہورہی ہے اور شاید کامیاب بھی ہوجائیں کہ ہزار سال قبل آدمیوں کی آواز سن لیں کیوں کہ آواز فنا تو ہوتی نہیں فضا میں محفوظ رہتی ہے اب آواز تو آتی ہے مگر آپ اس کو جدا نہیں کرسکتے ایک دوسرے میں گڈمڈ ہے تو ناممکن نہیں ہے ہوسکتا ہے کہ کسی وقت واقع ہوجائے تو اگر یہ سب چیزیں سائنس کی ترقی سے ہوسکتی ہیں تو خدا اگر براہِ راست کرائے تو اس میں آخر کیا مضائقہ ہے خدا بغیر کسی واسطہ کے اپنی قدرت سے یہ کام کردے جس طرف ہم سائنس کے کرشمے سے رفتہ رفتہ جارہے ہیں تو اس میں آخر ہمارے پاس کیا ناممکن بات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے بغیر کسی واسطے کے کرادیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ کہا تھا کہ یہ انیسویں صدی کا فلسفہ تھا میکانزم کا کہ جس کی وجہ سے انیسویں صدی کے سائنس والوں اور فلسفیوں نے معجزہ کا انکار کیا تھا چناںچہ جو ان کے خوشہ چیں تھے جنھوں نے پورے طریقے سے ان فلسفیوں کو پڑھا بھی نہیں تھا مثلاً سرسید صاحب وغیرہ تو ان حضرات نے ان معجزوں کی مخالفت کی مگر اب جو بیسویں صدی کا نظریہ آیا ہے سارے سائنس دان یہ کہتے ہیں کہ کوئی چیز لازم ذات نہیں کوئی چیز لازم ماہیت نہیں اور سب چیزیں ممکن ہوسکتی ہیں ہماری ان تک اپروچ نہیں جب اپروچ ہوجائے گی تو ان کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
سوال جناب مولانا صاحب یہ تو معجزہ کی توصیح ہے لیکن کیا انسان کو اپنی پلاننگ میں یا اپنے معاشرہ کی پلاننگ ہیں یا اکنامک پلاننگ یا فنانشل پلاننگ میں یا سوشل پلاننگ میں ٹیکنالوجی پلاننگ میں کیا اس کو معجزات کا انتظار کرنا چاہیے یا اس میں تمام مادّی اسباب کو اختیار کرنا چاہیے۔
جواب: بالکل نہیں اس کو کسی معجزہ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خالص مادّی اسباب اور ذرائع کو اختیار کرنا چاہیے اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ حاصل کرنا چاہیے۔
سوال: بات سے بات نکلتی ہے میرے ذہن میں ایک سوال اور ہے۔ اور وہ یہ کہ ہمارے یہاں اکثر مسئلوں کو کفر اور ایمان کا مسئلہ بنایا لیاجاتا ہے، فلاں چیز کی تو کافر، فلاں چیز نہ کی تو مسلمان۔ اس طرح سرسید کو بھی کافر قرار دیا گیا، قائد اعظم کو بھی اس وجہ سے کافی لوگ مذہب سے بدظن ہوجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
جواب: اس میں شک نہیں کہ کفر کے فتوؤں کے سلسلے میں ہمارے یہاں سخت بے احتیاطیاں ہوئی ہیں۔ اور بعض مشتعل مزاج کے قسم کے لوگوں نے ایسی باتوں پر کفر کا فتویٰ دے دیا جو درحقیقت موجب کفر نہیں تھیں اور اس سے فتویٰ کے وقار
کو بھی ٹھیس پہنچی، لیکن اس کی وجہ سے دین سے بدظن ہوتا ٹھیک نہیں اس طرز عمل کا الزام اسلام پر نہیں آتا اور لوگوں پر آتا ہے جنھوں نے یہ بے احتیاطی کی اب میں عرض کرتا ہوں کہ اسلام درحقیقت کچھ بنیادی حقیقتوں پر ایمان لانے کا نام ہے۔ اور اسلام کا واضح حکم موجود ہے کہ جب تک کوئی شخص ان بنیادی حقیقتوں میں سے کسی کو نہ جھٹلائے اسے کافر نہ کہو، بلکہ اگر کسی شخص نے کوئی ایسی بات کہی ہے جس میں ننانوے احتمال کفر کے اور ایک اسلام کا ہے، تب بھی اسے کافر کہنے کی اجازت نہیں۔ لیکن دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر کوئی شخص ان بنیادی حقیقتوں میں سے کسی ایک کو بھی تسلیم کرتے سے انکار کردے تو وہ کافر ہوجائے گا۔ پھر اسے مسلمان کہنا بھی درست نہیں۔
سوال: آپ کا مطلب ہے کہ کسی کلمہ گو کو کافر نہیں کہنا چاہیے؟
جواب: نہیں۔ صرف کلمہ گو ہونا مسلمان ہونے کے لیے کافی نہیں ہے، بلکہ ان تمام بنیادی حقیقتوں پر ایمان رکھنا ضروری ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم یا سنت متواترہ کے ذریعے ہم تک پہنچائی ہیں۔ دراصل اس معاملے میں ہمارے یہاں افراط و تفریط ہوتی رہی ہے۔ جہاں بعض لوگوں نے دوسروں پر کفر کے غلط فتوے دیئے ہیں۔ وہاں بعض لوگوں نے یہ غلط پروپیگنڈہ بھی کیاکہ جو شخص کلمہ پڑھتا ہوا سے کافر نہ کہو۔ اسی پروپیگنڈے کی آڑ میں قادیانیوں نے عرصہ دراز تک بہت سے لوگوں کو غلط فہمی میں مبتلا رکھا۔ حالاں کہ اگر اس بات کو مان لیا جائے کہ کسی کلمہ گو کو کافر نہیں کہا جاسکت تو اس کا مطلب یہ ہوہے کہ اگر ایک شخص کلمہ تو پڑے لے، لیکن آخرت پر ایمان نہ رکھے، قرآن کو اللہ کی کتاب قرار نہ دے۔ دوسرے انبیاء علیہم السلام کی نبوت کا قائل نہ ہو، نماز ، روزہ، زکوٰۃ، حج کی فرضیت کو جھٹلائے، شراب سود، زنا اور اس طرح کے تمام کبائر کو حلال کہے تو وہ بھی صرف کلمہ پڑھ لینے کی وجہ سے مسلمان ہی قرار پائے۔ حالاں کہ اگر اس بات کو درست مان لیا جائے تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ اسلام کوئی معین اور باقاعدہ دین نہیں ہے بلکہ معاذ اللہ ایک ڈھیلا ڈھالا جامہ ہے جس میں ہر طرح کے بڑے سے بڑے عقائد سما سکتے ہیں۔ لہٰذا بات دراصل وہی ہے کہ اسلام جن بنیادی حقیقتوں پر ایمان کانام ہے ان سب پر ایمان رکھنا مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے۔ جو شخص ان پر ایمان رکھتا ہوں اسے کافر کہنے کا کوئی جواز نہیں۔ خواہ فروعی مسائل میں اس سے کتنی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن جو شخص ان بنیادی حقیقتوں کا یا ان میں سے کسی کا انکار کردے تو اسے کافر کہنا ضروری ہے اور یہ کوئی عیب کی بات نہیں۔
سوال: مولانا! آپ نے فرمایا تھا کہ اگر کسی شخص میں ننانوے احتمال کفر کے ہوں اور ایک احتمال اسلام کا ہو تو اسے کافر نہ کہنا چاہیے ہے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے اکثر اعمال اسلام کے مطابق ہوتے ہیں اور وہ اسلامی اخلاق سے بھی آراستہ ہوتے ہیں مگر ان کے ایک عقیدے کی خرابی کی وجہ سے انھیں کافر قرار دیدیا جاتا ہے یہ طرز عمل کیسے درست ہے؟
جواب: میں نے جو بات کہی تھی وہ یہ تھی کہ ’’اگر کسی شخص نے کوئی ایسی بات کہی ہے جس میں ننانوے احتمال کفر کے اور ایک اسلام کا ہے‘‘تو اسے کافر کہنے کا اجازت نہیں۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ ’’اگر کسی شخص کے ننانوے عقیدے اسلام کے مطابق ان ایک اسلام کے خلاف ہو‘‘ تو اسے کافر نہ کہا جائے۔ بلکہ جیسا کہ میں نے ابھی آپ سے کہا، اسلام نے جن بنیادی حقیقتوں پر ایمان لانے کو ضرور قرار دیا ہے ان سب پر ایمان لانا ہوگا، اُن میں سے کسی ایک کا بھی انکار کردیا تو وہ کفر ہے۔ اس کی مثال یوں سمجھئے کہ اگر ایک شخص کسی حکومت کے تمام قوانین کی عملاً پابندی کرتا ہے لیکن اس کے صرف ایک قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کے خلاف بغاوت کا ارتکاب کرتا ہے تو اگر اس کا یہ جرم بغاوت یقینی طور پر ثابت ہوجائے تب بھی وہ باغی قرار پائے گا اور محض اس بناء پر اس کا جرم ختم نہ ہوگا کہ اس نے باقی تمام قوانین کی پابندی کی ہے۔

سوال: اسی قسم کی ایک کھٹک بعض مرتبہ یہ پیدا ہوتی ہے کہ بہت سی غیر مسلم اقوام ایسی ہیں جو بظاہر بڑے اچھے کردار کی مالک نظر آتی ہیں، دیانت داری، ایک دوسرے کے مدد وغیرہ بہت سے کام اچھے کرتی ہیں، بلکہ بہت سے ایسے کام کرتی ہیں جن کا اسلام نے حکم دیا ہے۔ اس کے باوجود انھیں مسلمانوں کی طرح قابل تعریف کیوں نہیں سمجھا جاتا۔
جواب: اچھا کام تو کوئی بھی کرے اچھا ہی ہوتا ہے۔ اور غیر مسلموں کے بہت سے اچھے کاموں کی تعریف کی بھی جاتی ہے۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ آیا وہ اچھا کام انسان کے بحیثیت مجموعی قابل تعریف ہونے کے لیے کافی ہے یا نہیں؟ ابھی میں نے باغی کی مثال دی تھی کیا اگر وہ اپنی ذاتی زندگی میں سچا، امانت دار اور باکردار ہو تو اس کے ان اوصاف کی تعریف تو کی جائے گی لیکن اگر اس نے اس کے ساتھ بغاوت کا بھی ارتکاب کیا ہے تو اس پر ان اوصاف کے باوجود بغاوت کا مقدمہ تو چلے گا۔ اور اگر جرم ثابت ہوجائے تو سزائے موت دی جاسکتی ہے۔ اسی طرح ایک مثال اور لیجیے۔ آپ ایک امتحان گاہ میں گئے اور سوالات کا پرچہ آپ کے سامنے آیا۔ اس پرچے میں جتنے سوالات لازمی تھے ان کا تو آپ نے جواب لکھا نہیں لیکن ان کی جگہ دوسرے موضوعات سے متعلق بڑی فاضلانہ بحثیں لکھ دیں وہ فاضلانہ بحثیں اپنی جگہ خواہ کتنی قابل تعریف ہوں لیکن ان کی بناء پر آپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس لیے کہ آپ نے پرچے کے لازمی سوالات کا جواب نہیں دیا۔ سوال یہ ہے کہ جو بحثیں آپ نے لکھی ہیں وہ قابل تعریف ہیں یا نہیں؟ ظاہر ہے کہ اپنی جگہ وہ قابل تعریف ہیں۔ لیکن ممتحن یہ کہے گا کہ اگر لازمی سوالات کو حل کرنے کے بعد یہ بحثیں لکھتے تو پرچہ بحیثیت مجموعی اچھا ہوتا۔ آپ اچھے نمبروں سے پاس ہوتے۔ لیکن جب آپ نے لازمی سوالات چھوڑ دیئے تو ساری بحثیں قابل تعریف ہونے کے باوجود کامیابی میں آپ کی مدد نہ کرسکیں اسی طرح انسان کا معاملہ ہے۔ یہ دنیا دراصل ایک امتحان گاہ ہے اور بنیادی عقائد ضروریہ پر ایمان اس امتحان کا لازمی سوال ہے۔ جس پر کامیابی موقوف ہے اس لازمی سوال کو حل کرنے کے بعد آپ جتنے اچھے کام کریں گے آپ کے درجے میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ لیکن اگر ایمان کے بغیر اچھے کام کیے تو وہ خواہ اپنی ذات میں کتنے قابل تعریف ہوں تنہا وہ انسان کے بحیثیت مجموعی اور قابل تعریف اور کامیاب ہونے کے لیے کافی نہیں انسان اللہ کا بندہ ہے۔ اس لیے اس کا سب سے پہلا فریضہ یہ ہے کہ وہ اللہ کو تنہا اپنا معبود قرار دے۔ اگر وہ یہ نہیں کرتا تو وہ اللہ کا باغی ہے اور اسے بحیثیت مجموعی دینوی زندگی کے اس امتحان میں کامیاب قرار نہیں دیا جاسکتا۔

سوال: اب ایک بات اور ہم عقلی طور پر قائل ہوگئے کہ اسلام دین فطرت ہے اس کے تمام عقائد اور تعلیمات ضروری ہیں لیکن آج ایک عام آدمی یہ دیکھتا ہے کہ جو لوگ صبح و شام اسلام کا نام لیتے ہیں خود ان کا عمل اسلام کے خلاف نظر آتا ہے وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے بہت سے لوگ اسلام کے نام پر اتنے فریب دے چکے ہیں کہ بعض لوگ پریشان ہو کر مذہب ہی سے متنفر ہونے لگتے ہیں۔ بہت سے علماء کرام میں بھی یہ بات نظر آتی ہے کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے اس وجہ سے بعض لوگ ان سے بھی بھاگتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ اسلام کی اشاعت اور ترقی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے اس صورت حال کا کیا حال ہونا چاہیے؟
جواب: اس میں شک نہیں اور ہمیں کھلے دل سے یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ یہ صورت حال موجود ہے۔ اور اس کا پہلا اور بنیاد حل تو یہ ہی ہے کہ ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں منہ ڈال کر اپنے قول و فعل کے تضاد کا جائزہ لیں اسے دور کریں اور یہ سوچیں کہ ہم اپنی بداعمالیوں سے کس طرح ایک دین برحق کی اشاعت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اور اپنے دنیا و آخرت کے انجام کو ذہن میں رکھ کر اپنی زندگیوں میں انقلاب پیدا کریں۔
لیکن اس کے ساتھ ہی میں پوری قوت سے یہ بات بھی عرض کردوں گا کہ اس صورت حال سے بد دل ہو کر دین کو چھوڑ بیٹھنا نہ صرف یہ کہ بالکل غلط طرز فکر ہے بلکہ اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ دراصل بہت بڑا شیطانی دھوکا ہے۔ کہ چوں کہ اسلام کا نام لینے والے پوری طرح اسلام پر عمل پیرا نہیں ہیں۔ اس لیے اسلام ہی کو چھوڑ دو یا اگر بعض علما سے عملی غلطیاں ہوجاتی ہے تو علماء کی کوئی بات نہ مانوں میرے نزدیک یہ طرز فکر سنگین حد تک غلط اور خطرناک ہے۔ دیکھئے آج ہمیں اپنے گرد و پیش میں دھوکا ہی دھوکا نظر آتا ہے۔ بازار میں کوئی چیز خالص نہیں ملتی، ہر جگہ ملاوٹ کا بازار گرم ہے، لیکن دھوکا فریب کی اس گرم بازاری میں آج تک کوئی شخص ایسا نہیں سنا گیا کہ اس نے دھوکے سے تنگ آکر سارے کاروبار کو چھوڑ دیاہو۔ مثلاً گندم خالص نہیں ملتا، آٹا خالص نہیں ملتا، تو کیا لوگوں نے یہ فیصلہ کرلیا کہ چوں کہ یہ چیزیں خالص نہیں ملتیں اس لیے آئندہ ہم بھوسہ کھایا کریں گے؟ یا کھانا ہی چھوڑ دیں گے؟
ڈاکٹر مخلص نہیں ملتے تو کیا لوگوں نے علاج کرانا بالکل ترک کردیا ہے؟ ہسپتال میں دوائیں خالص نہیں ملتیں تو کیا ہسپتالوں کی طرف جانا چھوڑ دیا ہے؟ ظاہر ہے کہ ان تمام سوالات کا جواب نفی میں ہے بلکہ آج اس ملاوٹ کے زمانے میں بھی جو شخص چیز اور مخلص انسان کی تلاش کرنا چاہتا ہے۔ اسی تھوڑی بہت جدوجہد سے گوہر مطلوب مل ہی جاتا ہے۔ اور یہ باتیں تھوڑی بہت جستجو سے معلوم ہوجاتی ہیں کہ فلاں چکی پر آٹا اچھا ملتا ہے، فلاں دکان پر گوشت اچھا ہوتا ہے فلاں آدمی مصالحے خالص رکھتا ہے، فلاں دکان کی میٹھائی اچھی ہوتی ہے، فلاں ڈاکٹر بڑا ماہر اور بیماروں کا ہمدرد ہے فلاں ہسپتال کا انتظام بڑا اچھا ہے۔ آج سارے زندگی کاکاروبار اسی پر چل رہا ہے۔ اور جستجو کرکے انسان کبھی سو فیصد کبھی نوے فیصد یا اس کے لگ بھگ مطلوب چیز تلاش کرہی لیتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ یہی طرز عمل دین کے بارے میں کیوں اختیار نہیں کیا جاتا؟ مجھے اعتراف ہے کہ دین کے نام پر دھوکا دینے والے بھی موجود ہیں، لیکن یہ کہنا بالکل غلط اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے کہ دین کے مخلص خادموں سے دنیا خالی ہوگئی ہے۔ یقین رکھیے ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، یہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وعدہ ہے کہ ہر زمانہ میں دین کے سچے اور مخلص خادم موجود رہیں گے لیکن بات صرف یہ ہے کہ جو لوگ اہل دین کی بے عملی کو دین سے فرار کا بہانہ بناتے ہیں ان کے ذہنوں میں دین کی اتنی بھی اہمیت نہیں ہے۔ جتنی آٹے، گوشت اور میٹھائی وغیرہ کی ہوسکتی ہے۔ وہ ملاوٹ کی اس دنیا میں خالص آٹے، خالص گوشت اور خالص میٹھائی ڈنڈھونے کے لیے جستجو کرتے ہیں لیکن دین کے لیے اتنی جستجو کرنے کو تیار نہیں اور سارا الزامزمانے کے اہل دین پر رکھ کر فارغ ہوجانا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی یاد رکھیے کہ دین کے نام لیوا یا علماء کوئی مافوق الفطرت مخلوق نہیں۔ وہ بھی انسان ہیں اور اسی بناء اور اسی معاشرے کے افراد ہیں اس لیے غلطیاں کوتاہیاں ان سے بھی ہوسکتی ہیں۔ ان سے بھی گنا ہوسکتے ہیں۔ انھیں جانچنے کے لیے اگر آپ معصوم فرشتوں کا معیار لے کر آئیں گے تو یہ خود فریبی ہوگی۔ البتہدیکھنے کی بات یہ ضرور ہے کہ بحیثیت مجموعی وہ دین پر گامزن اور اس کے لیے مخص ہیں یا نہیں؟ اور ایسے لوگ آج اس گئے گذرے دور میں بھی ایک دو نہیں، بہت سے مل جائیں گے۔
سوال: مولانا صاحب! شہروں کی حد تک تو یہ بات درست ہے مگر دیہات میں ملنے مشکل ہیں۔
جواب: میرا خیال اس کے باکل برعکس یہ ہے کہ ایسے لوگ شہروں میں کم دیہاتوں میں زیادہ ہیں۔ ہمارے دیہات کی اکثریت اب تک ان بے شمار بلاؤں سے بحمد اللہ محفوظ ہے جو شہروں میں گھس آئی ہیں۔ اس لیے وہاں آپ کو زیادہ دین دار سادہ، مخلص اور پکے مسلمان مل سکتے ہیں۔ بہر حال!اہل دین کی جس صورت حال کی طرف آپ نے اشارہ کیا تھا وہ دین کو خیر آباد کہنے کی کسی طرح وجہ جواز نہیں بن سکتی، اور نہ یہ بہانہ درست ہے کہ مخلص علما موجود نہیں اس لیے ان کی طرف رجوع کرنے یا ان کی بات ماننے کا قصہ اب ختم ہوگیا ہے۔